سماج

اسلام مخالف ڈچ سیاستدان کو دھمکی دینے پر پاکستانی کرکٹر کے خلاف کیس

پاکستانی کھلاڑی خالد لطیف پر سن 2018 میں اسلام مخالف ڈچ سیاستدان کو موت کی دھمکی دینے کا الزام ہے لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اور ہالینڈ کا پاکستان کے ساتھ حوالگی کا کوئی معاہدہ بھی نہیں ہے۔

اسلام مخالف ڈچ سیاستدان کو دھمکی دینے پر پاکستانی کرکٹر کے خلاف کیس
اسلام مخالف ڈچ سیاستدان کو دھمکی دینے پر پاکستانی کرکٹر کے خلاف کیس 

ہالینڈ کی ایک عدالت نے 29 اگست منگل کے روز پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی خالد لطیف کے خلاف اسلام مخالف یورپی سیاستدان دان گیئرٹ ولڈرز کے قتل پر اکسانے کی مبینہ کوشش کے الزام میں مقدمے کی سماعت کی۔

Published: undefined

ہالینڈ کے سرکاری پراسیکیوٹرز نے عدالت کو بتایا کہ کرکٹر خالد لطیف نے سن 2018 میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اپنی ایک ویڈیو میں ولڈرز کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا اور اس کے لیے 23 ہزار ڈالر کے انعام کی بھی پیشکش کی تھی۔

Published: undefined

یہ اس وقت کی بات ہے جب ولڈرز نے پیغمبر اسلام کے کارٹونز کا ایک مقابلہ منعقد کرانے کے اپنے ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اسلام میں پیغمبر اسلام کی تصاویر بنانا ممنوع ہے اور بیشتر مسلمان ایسے کارٹونز بنانے کو شرعی نقطہ نظر سے غیر اسلامی اور حرام فعل سمجھتے ہیں۔

Published: undefined

کئی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد اور خاص طور پر پاکستان میں ہونے والے شدید مظاہروں کے سبب گیئرٹ ولڈرز نے کارٹونز کا مجوزہ مقابلہ منسوخ کر دیا تھا۔ وائلڈرز نے منگل کے روز عدالت کو بتایا کہ ''ان(لطیف) کا مقصد نہ صرف تشدد کے ذریعے انسانی زندگی کا خاتمہ کرنا تھا، بلکہ اس نے اپنی اپیل کے ساتھ ایک ڈچ نمائندے کو خاموش کرنے کی بھی کوشش کی۔''

Published: undefined

لطیف کی غیر حاضری میں کیس کی سماعت

استغاثہ نے جرم ثابت ہونے پر خالد لطیف کے لیے 12 برس کی قید کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہا، ''کارٹون مقابلے کو روکنے کے لیے قتل کا مطالبہ کرنا اور اس مقابلے کے منتظم کو قتل کرنے کے لیے رقم کی پیشکش کرنے کی وجہ سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔''

Published: undefined

کمرہ عدالت میں نہ تو خالد لطیف اور نہ ہی ان کا کوئی نمائندہ موجود تھا۔ واضح رہے کہ کرکٹر خالد لطیف پاکستان میں رہتے ہیں اور ہالینڈ کا پاکستان کے ساتھ حوالگی یا قانونی مدد کا کوئی معاہدہ بھی نہیں ہے۔ امید ہے کہ عدالت اس پر اپنا فیصلہ 11 ستمبر کو سنائے گی۔

Published: undefined

خالد لطیف کون ہیں؟

ایک کرکٹر کے طور پر خالد لطیف نے ابتدائی دور میں شاندار مظاہر کیا تھا اور تقریبا ًآٹھ برس تک پاکستانی قومی ٹیم کے لیے کھیلتے بھی رہے۔ تاہم دبئی میں ہونے والے پاکستان کی سپر لیگ کے ایک میچ میں ا سپاٹ فکسنگ کے الزام کے تحت ان پر سن 2017 میں کرکٹ کھیلنے پر پانچ برس کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

Published: undefined

انہوں نے گزشتہ سال اپنی پابندی مکمل کی اور اس کے بعد سے وہ کراچی میں نسبتاً کم پروفائل کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اب وہ کلب کی سطح پر کوچنگ کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined