سماج

جرمنی میں ایک استاد پر بچوں سے جنسی زیادتی کی فرد جرم عائد

جرمن شہر فرینکفرٹ میں ایک سو سے زائد بچوں اور نوجوانوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم ایک سابق استاد ہے۔ ملزم نے جرائم کا ارتکاب گزشتہ 23 سالوں کے دوران کیا۔

جرمنی میں ایک استاد پر بچوں سے جنسی  زیادتی کی فرد جرم عائد
جرمنی میں ایک استاد پر بچوں سے جنسی زیادتی کی فرد جرم عائد 

جرمن شہر فرینکفرٹ میں ایک سابق استاد پر 100 سے زائد بچوں اور نوجوانوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ مقامی استغاثہ نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے ایک سابق استاد پر بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 100 سے زائد الزامات عائد کیے ہیں۔

Published: undefined

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گوئٹنگن سے تعلق رکھنے والا 47 سالہ شخص رواں برس جنوری سے زیر حراست ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ جرائم 1998 سے 2021 کے آخر تک ہوئے۔

Published: undefined

ہم کیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

ملزم پر بچوں اوراپنی نگہداشت میں دیگر افراد کے ساتھ سنگین جنسی زیادتی کا الزام ہے۔ اس بارے میں جرمن حکام کو امریکی تفتیش کاروں کی طرف سے متنبہ کیا گیا تھا، جنہوں نے الزام لگایا تھا کہ اس شخص نے انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال کا مواد پھیلایا تھا۔ اس شخص کے اپارٹمنٹ کی تلاشی کے بعد ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائسز پر ریکارڈ کیے گئے اس کے مبینہ جرائم کے اشارے مل گئے۔

Published: undefined

فرد جرم میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے 64 الزامات اور 14 سے 17 سال کی عمر کے نابالغ افراد کے ساتھ زیادتی کے 35 الزامات شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined