سماج

کینیڈا: عدالت نے ایک شخص کو مسلم خاندان پر گاڑھی چڑھانے کا مجرم قرار دیا

اس واقعے میں کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ ایک بچہ یتیم ہو گیا۔ استغاثہ کی دلیل تھی مسلم خاندان پر مدعا علیہ کا 'حملہ' دہشت گردی کی کارروائی ہے۔

کینیڈا: عدالت نے ایک شخص کو مسلم خاندان پر گاڑھی چڑھانے کا مجرم قرار دیا
کینیڈا: عدالت نے ایک شخص کو مسلم خاندان پر گاڑھی چڑھانے کا مجرم قرار دیا 

کینیڈا کی ایک عدالت نے ایک 22 سالہ شخص کو سن 2021 کے واقعے میں ایک مسلمان خاندان کے چار افراد کو گاڑی سے کچل کر قتل کرنے کا مجرم قرار دیا۔ عدالت نے کینیڈا کے شہری نتھینل ویلٹ مین کو فرسٹ ڈگری یا پہلے سے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کے چار واقعات اور قتل کی کوشش کرنے کے ایک اور معاملے کا مجرم قرار دیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جون 2021 میں 22 سالہ نوجوان نے اونٹاریو میں اپنے پک اپ ٹرک کو ایک مسلم خاندان پر چڑھا دیا تھا، جس سے خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے تھے اور بری طرح سے زخمی ہونے والا ایک بچہ یتیم ہو گیا۔ استغاثہ نے اپنی دلیل میں کہا کہ حملہ آور سفید فام بالادستی کے نسل پرستانہ نظریے سے متاثر تھا اور اس کا مقصد مسلمانوں کو خوفزدہ یا دہشت زدہ کرنا تھا۔

Published: undefined

مقدمے سے متعلق ہمیں مزید کیا معلوم ہے؟

اس مقدمے کی سماعت تقریباً 10 ہفتے تک جاری رہی۔ مدعا علیہ نے قتل کے الزامات میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی تھی۔ اس پر ''دہشت گردی سے متعلق ایک منشور'' لکھنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا، جس میں اس نے سفید فام قوم پرستی کے جذبات کی حمایت کی تھی اور مسلمانوں سے اپنی نفرت کے بارے میں اظہار کیا تھا۔ استغاثہ نے کہا کہ حملہ کرتے وقت اس نے '' فوجیوں کا لباس '' کے ساتھ ہی ''صلیبی جنگ والی ٹی شرٹ'' بھی پہن رکھی تھی۔

Published: undefined

تاہم دفاعی وکیل نے کہا کہ مدعا علیہ کو ہفتے کے اواخر میں ہالوکینوجینک سائلو سائبین مشروم کھانے کی وجہ سے ذہنی مسائل کا سامنا تھا اور وہ ''انتہائی الجھن کی حالت'' میں تھا۔ اس کے باوجود یہ دلیل پاگل پن کی درخواست کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتی ہے۔

Published: undefined

اس حملے میں 46 سالہ سلمان افضل، ان کی اہلیہ، ان کی 15 سالہ بیٹی اور اس کی دادی ہلاک ہو گئے تھے۔ ان سب کا تعلق پاکستان سے تھا۔ تقریبا ًپندرہ برس قبل یہ خاندان پاکستان سے ہجرت کر کے کینیڈا منتقل ہوا تھا۔

Published: undefined

یہ واقعہ آٹھ جون سن 2021 کا ہے جب 20 سالہ مشتبہ حملہ آور نے فٹ پاتھ پر پیدل جانے والے پانچ افراد پر گاڑی چڑھا کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ تاہم حملہ آور ڈرائیور کو ایک قریبی مال کی پارکنگ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ سن 2017 میں کیوبیک سٹی کی ایک مسجد پر بندوق بردار کے حملے کے بعد سے یہ کینیڈا کے مسلمانوں کو نشانہ بنانے والا بدترین حملہ تھا، کیوبک سٹی حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined