سماج

برطانوی شہری نے ’چیریٹی میراتھن‘ کا ہدف پورا کر لیا

53 سالہ گیری میککی نے 365 میراتھنز کا اپنا ہدف مکمل کر لیا ہے، جس کا مقصد کینسر کے مریضوں کے لیے فنڈز اکھٹا کرنا تھا۔

برطانوی شہری نے ’چیریٹی میراتھن‘ کا ہدف پورا کر لیا
برطانوی شہری نے ’چیریٹی میراتھن‘ کا ہدف پورا کر لیا 

برطانوی شہری گیری میککی نے نئے سال کا جشن میراتھن کا چلینج مکمل کر کے منایا۔ انہوں نے 2022 میں ہر روز 26 میل کا سفر طے کیا۔ اس میراتھن کا مقصد ایک خیراتی ادارے کے لیے فنڈز اکھٹا کرنا تھا۔

Published: undefined

53 سالہ گیری میککی نے اتوار کے روز شمال مغربی انگلینڈ میں اپنے آبائی علاقے کمبریا میں میراتھن کا 365 دن کا اپنا چیلنج مکمل کیا۔ انہوں نے یکم جنوری 2022ء کو ہوم ویسٹ کمبریا میں کینسر چیریٹی ہوم 'میکمیلن کینسر سپورٹ‘ کے لیے ایک ملین پاؤنڈ جمع کرنے کے مقصد سے یہ میراتھن شروع کی تھی۔ پچھلے ایک سال کے دوران انہوں نے تقریباً 15400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور جوتوں کے 22 جوڑے تبدیل کیے۔

Published: undefined

میککی اس چیلنج کو پورا کرنے سے قبل بھی ہر روز اسی راستے پر دوڑتے تھے۔ وہ صبح کام پر جانے سے پہلے اپنے لیے طے کردہ روزانہ کا ہدف پورا کرتے تھے۔ ’جسٹ گیونگ ڈاٹ کام‘ فنڈ ریزنگ ویب سائٹ کے مطابق آج پیر کے روز سہ پہر تک انہوں نے 1,100,096 برطانوی پاؤنڈز جمع کر لیے ہیں۔

Published: undefined

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 1997ء میں میککی اپنے والد کے کینسر کی تشخیص کے بعد سے گزشتہ دو دہائیوں سے اس خیراتی ادارے کے لیے رقم جمع کر رہے ہیں۔ اپنی ریس کے اختتام پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ تجربہ ہمیشہ یاد رہے گا، ''بارش ہو رہی تھی لیکن لوگ تالیاں بجا رہے تھے اور خوشی سے نعرے لگا رہے تھے۔ مجھے سب لوگوں کو وہاں دیکھ کر خوشی اور مسرت کا احساس ہو رہا تھا‘‘۔

Published: undefined

کینسر سپورٹ کی فنڈ ریزنگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کلیئر رونی نے گیری کی'’کامیابی اور بے لوث محنت‘‘ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا، ''میرے پاس ہر اس چیز کے لیے، جو میککی نے ہمارے ادارے کے لیے کی، شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ کم پڑ رہے ہیں۔ ہم دل کی گہرائیوں سے ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے ایک ایسے وقت میں کینسر کے شکار لوگوں کی مدد کی، جب انہیں ہماری پہلے سے زیادہ ضرورت ہے‘‘۔

Published: undefined

میککی سے سوال کیا گیا کہ انہیں روزانہ میراتھن کے لیے دوڑنے کا حوصلہ کہاں سے ملا؟ تو ان کا کہنا تھا، ''لوگوں کو یہ بتانا مناسب نہیں ہے کہ آپ کچھ کرنے جا رہے ہیں اور پھر اسے نہ کرنے کا بہانہ ڈھونڈیں۔ مجھے ہمیشہ اپنا چیلنج پورا کرنے کی وجہ مل جاتی ہے۔ یہ میراتھن مکمل کرنے کا میرا ایک ہی مقصد تھا کہ مجھے یہ کر کے دکھانا ہے‘‘۔

Published: undefined

میککی کے ساتھ کبھی کبھار ہائی پروفائل سپورٹرز بھی شامل ہو جاتے تھے۔ ان سپورٹرز میں انگلینڈ کی رگبی یونین کے دفاعی کوچ کیون سنفیلڈ بھی شامل رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined