سماج

صاف پانی کی کمی سے جنوبی ایشیا میں تقریباﹰساڑھے تین ملین بچے متاثر

یونیسیف کی طرف سے پیر کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں تقریباً 347 ملین بچے پانی کی قلت کا شکار ہیں۔ صاف پانی سے محروم جنوبی ایشیا کے پچپن فیصد بچے دنیا کی آبادی کا ایک چوتھائی ہیں۔

صاف پانی کی کمی سے جنوبی ایشیا میں تقریباﹰساڑھے تین ملین بچے متاثر
صاف پانی کی کمی سے جنوبی ایشیا میں تقریباﹰساڑھے تین ملین بچے متاثر 

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف کے ایک تجزیے کے مطابق، اس خطے میں مجموعی طور پر 18 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد کا 55 فیصد پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے اس خطے میں دنیا بھر کے بچوں کی کُل آبادی کا ایک چوتھائی سے زیادہ آباد ہے۔ یونیسیف کے مطابق دنیا میں پائے جانے والے صاف پانی کا صرف چار فیصد اس خطے میں دستیاب ہے۔ موسمیاتی تبدیلیاں پانی کی کمی سے دوچار اس خطے کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ بچوں کے بہبود کے اس ادارے نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کی کمی زراعت، صنعت اور اقتصادی ترقی کو بھی بُری طرح متاثر کر رہی ہے۔

Published: undefined

اس رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں صاف پانی سے محروم افراد میں سب سے ذیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ یونیسیف کے جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر سنجے ویجے سیکرا نے اس بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا،''صاف پانی ایک بنیادی انسانی حق ہے، پھر بھی جنوب ایشیا جیسے سیلاب سے دوچار خطے میں لاکھوں بچوں کو پینے کا صاف پانی کافی مقدار میں میسر نہیں ہے۔ خشک سالی اور دیگر انتہائی موسمی واقعات، صاف پانی کی قلت کا سبب بن رہی ہیں۔‘‘

Published: undefined

خلیجی ریاست دُبئی میں 30 نومبر سے 12 دسمبر تک جاری رہنے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس COP28 کے اختتام سے پہلے اس ماہ، یونیسیف، بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ اس سیارے کو آئندہ نسل کے لیے رہنے کے قابل بنانے کے لیے مطلوبہ اقدامات کرے۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر 594 ملین بچے اب بھی صافپانی سے محروم ہیں۔ انہیں پینے کا پانی اور حفظان صحت کی خدمات کی شدید کمی، خاص طور پر پانی کی قلت اور آب و ہوا سے متعلق شدید نوعیت کے واقعات کے بڑھ جانے کا خطرہ بچوں کے لیے غیر معمولی دباؤ خطرات کا سبب بن رہا ہے۔

Published: undefined

پانی کی کمی بچوں کی بہبود اور نشوونما کو متاثر کرتی ہے، ان میں غذائی قلت اور اسہال جیسی بیماریاں پیدا کرتی ہے۔ دوسری جانب پانی کی کمی زراعت، صنعت اور اقتصادیات کو بھی متاثر کرتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کھیتی باڑی کرنے والے خاندانوں کو اگر زراعت کی پیداوار میں کمی کا سامنا ہو اور ان کی کیھتی باڑی کی صورتحال متاثر ہو تو بچوں کو ممکنہ طور پر چائلڈ لیبر پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔ تاہم یونیسیف نے اس بات کا ذکر بھی کیا ہے کہ پانی کی فراہمی کی خدمات تیزی سے پھیل رہی ہیں اور 2030ء تک ایسے بچوں کی تعداد نصف رہ جانے کی اُمید کی جا رہی ہے جنہیں پینے کے لیے صاف پانی میسر نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined