سماج

پاکستان میں وکی پیڈیا پر لگائی گئی پابندی ختم

پیر کو وکی میڈیا فاؤنڈیشن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ اس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پی ٹی اے کو وکی پیڈیا تک رسائی بحال کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے.

پاکستان میں وکی پیڈیا پر لگائی گئی پابندی ختم
پاکستان میں وکی پیڈیا پر لگائی گئی پابندی ختم 

پاکستانی حکام کی جانب سے کل منگل کے روز انسائیکلوپیڈیا ویب سائٹ وکی پیڈیا پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ چند روز پہلے اس ویب سائٹ کو پیغمبر اسلام کے حوالے سے گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر بلاک کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے حکم پر اس ویب سائٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ وکی پیڈیا پر پابندی کے بعد سوشل میڈیا پر اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پاکستان میں لاکھوں صارفین معلومات کے حصول کے لیے اس انسائیکلوپیڈیا ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہیں۔

Published: undefined

پیر کو وکی میڈیا فاؤنڈیشن نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ اس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پی ٹی اے کو وکی پیڈیا تک رسائی بحال کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور اب اس ویب سائٹ پر آن لائن ٹریفک جلد بحال ہو جائے گی۔

Published: undefined

پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کے نگران ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے ’’توہین آمیز‘‘ مواد کی اشاعت اور اس کو ہٹانے کے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر گزشتہ ہفتے کے اواخر میں ملک میں وکی پیڈیا تک رسائی منقطع کر دی تھی۔

Published: undefined

وزیر اعظم کے تحریری حکم کے مطابق انہوں نے تین حکومتی وزراء پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے تھے اور اس کو پی ٹی اے کے وکی پیڈیا کو بلاک کرنے کے فیصلے کی جانچ کرنے کی ذمے داری سونپی تھی۔ ان کے تحریری حکم کے مطابق یہ کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ وکی پیڈیا پر لگائی گئی ’’مکمل پابندی (blanket ban) کے غیر ارادی نتائج اس کے فوائد سے کہیں زیادہ ہیں۔‘‘ اس حکم میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی مزید جانچ کے لیے وزراء پر مشتمل ایک اور کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔

Published: undefined

اس حوالے سے وکی میڈیا کے ایک ترجمان نے کا کہنا تھا کہ پاکستانی باشندے معلومات حاصل کرنے اور اسے دوسروں کے ساتھ بانٹنے کے لیے وکی پیڈیا پر انحصار کرتے ہیں۔ ’’اس پابندی کو ختم کرنے کا مطلب ہے کہ پاکستانی ایک ایسی بین الاقوامی مہم سے مستفید ہوتے اور اس کی ترقی میں حصہ لیتے رہیں گے جس کا مقصد تصدیق شدہ، قابل اعتماد اور مفت معلومات کو پھیلانا اور بانٹنا ہے۔‘‘

Published: undefined

وکی پیڈیا پر پابندی ختم ہونے کے بعد یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ آیا اس آن لائن انسائیکلوپیڈیا سے ’’گستا خانہ مواد‘‘ ہٹانے کے لیے کوئی اقدام کیا گیا ہے یا نہیں۔ جب یہی سوال وکی میڈیا سے پوچھا گیا تو اس کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب نہ ملا۔

Published: undefined

لیکن اس سے قبل وکی میڈیا نے اپنے ایک بیان میں وضاحت کی تھی کہ یہ فاؤنڈیشن وکی پیڈیا پر شائع ہونے والے مواد اور اس کی آن لائن دیکھ بھال سے متعلق فیصلے خود نہیں کرتی۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر کے ایڈیٹرز کی کمیونٹی کے ایڈیٹوریل فیصلوں کی حمایت اور عزت کرتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined