سماج

بلوچ یوم ثقافت: کراچی میں جرمن قونصل جنرل بھی بلوچی لباس میں

کل پورے پاکستان میں بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔ کراچی میں جرمن قونصل جنرل ہولگر زیگلر اپنی اہلیہ کلاؤڈیا زیگلر کے ساتھ ایک تقریب میں روایتی بلوچی لباس پہن کر شریک ہوئے۔

بلوچ یوم ثقافت: کراچی میں جرمن قونصل جنرل بھی بلوچی لباس میں
بلوچ یوم ثقافت: کراچی میں جرمن قونصل جنرل بھی بلوچی لباس میں 

بلوچ یوم ثقافت کے موقع پر کراچی میں جرمن قونصل جنرل ہولگر زیگلر اور ان کی اہلیہ کلاؤڈیا زیگلر نہ صرف روایتی بلوچی ملبوسات پہنے ہوئے تھے بلکہ انہوں نے قونصل خانے میں بلوچ نوجوانوں سے بات چیت بھی کی۔ ہولگر زیگلر جرمنی کے قومی پرچم کے رنگوں والی روایتی بلوچی پگڑی، شلوار قمیض اور واسکٹ پہنے ہوئے تھے۔

Published: undefined

کراچی میں جرمن قونصل خانے کی جانب سے موقع کی مناسبت سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ جرمن سفارت کار اور ان کی اہلیہ بلوچ نوجوانون محمد حنیف اور محمد شاکر سے بلوچی زبان میں مخاطب ہیں۔ قونصل خانے کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ جدید دنیا میں ثقافتی تبادلے اور مکالمے بین الاقوامی تعلقات کے لازمی جزو ہیں اور ثقافتی تبادلہ جرمنی میں معاشرتی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔

Published: undefined

ثقافتی دن کیوں منایا جاتا ہے؟

پاکستان میں بلوچ ثقافت کا دن منانے کی روایت ڈالنے والے اور پاکستان کے پہلے بلوچی ٹیلی وژن وش کے روح رواں احمد اقبال بلوچ نے ڈی ڈبلیو کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ انہوں نے اس دن کا منانے کا اہتمام بلوچستان کی دستکاری کو فروغ دینے کی سوچ کے تحت کیا۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاروں، مثلاﹰ جرمن قونصل جنرل زیگلر اور ان کی اہلیہ کا بلوچی لباس زیب تن کرنا دراصل دو ثقافتوں کا ملاپ ہے۔

Published: undefined

پاکستان میں سندھی ٹوپی اجرک ڈے کے بعد اب بلوچ یوم ثقافت بھی کافی مقبول ہوتا جا رہا ہے۔ احمد اقبال بلوچ نے بتایا کہ غیر ملکی سفارت کاروں کی بلوچ کلچر ڈے میں دلچسپی خوش آئند ہے اور اس دن کو منانے ایک مقصد بلوچ ثقافت کو پورے پاکستان کی نئی نسل تک پہنچانا بھی ہے۔

Published: undefined

بلوچ کلچر ڈے کی ابتدا

بلوچ صحافی سعید سربازی کہتے ہیں کہ بلوچ کلچر ڈے کا آغاز سب سے پہلے کوئٹہ میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے کیا تھا اور تب بلوچ قوم کو یہ احساس ہونے لگا تھا کہ وہ اقلیت میں بدلتی جا رہی ہے۔ ''لہٰذا اپنی شناخت اور تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے بلوچ یوم ثقافت کو ملک گیر سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔‘‘ سعید سربازی نے بتایا کہ بلوچوں کی بڑی تعداد صوبہ پنجاب میں بھی آباد ہے اور حکومتی سطح پر یہ دن اب صوبہ پنجاب میں بھی منایا جاتا ہے۔

Published: undefined

بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر بلوچ قوم کے باشندے خاص طور پر اپنے روایتی لباس پہنتے ہیں اور یہ دن بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ کراچی کے لیاری، گارڈن اور ماری پور جیسے علاقوں میں جہاں بلوچ باشندے بڑی تعداد میں آباد ہیں، آج کے دن بہت رونق اور گہما گہمی دیکھنے میں آتی ہیں۔

Published: undefined

پاکستان میں مختلف قومیتوں کی ثقافتوں کے دنوں پر امریکہ اور یورپی ممالک کے سفارت کاروں کی جانب سے عموماﹰ پیغامات جاری کیے جاتے ہیں لیکن بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر کراچی میں جرمن قونصل جنرل اور ان کی اہلیہ نے پیغام کے ساتھ ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیو بھی جاری کیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined