سماج

دنیا کا سب سے زیادہ قابل رہائش شہر ویانا، کراچی ناقابل رہائش

دنیا کے سب سے زیادہ قابل رہائش شہروں کی نئی عالمی درجہ بندی میں آسٹرین دارالحکومت ویانا پھر پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ کراچی نئی رینکنگ میں دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ ناقابل رہائش شہر قرار دیا گیا۔

دنیا کا سب سے زیادہ قابل رہائش شہر ویانا، کراچی ناقابل رہائش
دنیا کا سب سے زیادہ قابل رہائش شہر ویانا، کراچی ناقابل رہائش 

یہ بات معروف اقتصادی جریدے دی اکانومسٹ کے انٹیلیجنس یونٹ کے جاری کردہ نئے سالانہ انڈکس میں بتائی گئی ہے۔ دی اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی جمعرات 23 جون کو جاری کردہ سال رواں کے لیے ورلڈرینکنگ کے مطابق یورپ کے خوبصورت ترین تاریخی شہروں میں شمار ہونے والا ویانا ماضی میں 2018ء اور 2019ء میں بھی دنیا کا سب سے زیادہ قابل رہائش شہر قرار دیا گیا تھا۔ پھر کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران یہ شہر اپنے اس اعزاز سے محروم تو ہو گیا تھا، تاہم اب اس نے اپنا یہی اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

Published: undefined

گزشتہ برس یہ اعزاز آک لینڈ کے پاس تھا

گزشتہ برس کووڈ انیس کی عالمی وبا کے دوران جب یورپ بھر میں کئی طرح کی سماجی پابندیاں عائد تھیں، اس ورلڈ رینکنگ میں بہت سے یورپی شہروں میں معیار زندگی متاثر ہونے کی وجہ سے ان کی رینکنگ کم ہو گئی تھی۔ اس وجہ سے 2021ء میں نیوزی لینڈ کا شہر آک لینڈ اپنے معی‍ار زندگی کے باعث دنیا کا سب سے زیادہ قابل رہائش شہر قرار دیا گیا تھا۔

Published: undefined

اب جب کہ اس سال کے آغاز سے دنیا کے تقریباﹰ سبھی ممالک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث عائد پابندیاں اٹھائی جا چکی ہیں، 2022ء کے لیے اس عالمی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور چین جیسے ممالک کی شہروں کی رینکنگ دوبارہ کم ہو گئی ہے۔

Published: undefined

ویانا کے بعد کوپن ہیگن، پھر زیورخ

دی اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی امسالہ رینکنگ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ قابل رہائش شہروں میں آسٹرین دارالحکومت ویانا کے بعد ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کا نام آتا ہے۔ اس درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر سوئٹزرلینڈ کا شہر زیورخ ہے جبکہ اس کے بعد بالترتیب کینیڈا میں کیلگری، پھر وینکوور اور اس کے بعد سوئٹزرلینڈ میں جنیوا کے نام آتے ہیں۔

Published: undefined

نئی عالمی فہرست میں دنیا کے دس سب سے زیادہ قابل رہائش شہروں میں سے چھٹے نمبر پر جنیوا کے بعد جرمن شہر فرینکفرٹ، پھر کینیڈا کے شہر ٹورانٹو، اس کے بعد نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈم اور دسویں نمبر پر مشترکہ طور پر جاپان کے اوساکا اور آسٹریلیا کے میلبورن کے نام ہیں۔

Published: undefined

روس اور یوکرین

2021ء کی درجہ بندی میں روسی دارالحکومت ماسکو اور روس ہی کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے نام کافی اوپر رہے تھے۔ مگر یوکرین کی جنگ کی وجہ سے روس میں سماجی استحکام کے احساس اور معیار زندگی پر پڑنے والے براہ راست اور بالواسطہ اثرات کے باعث امسالہ فہرست میں ماسکو کی پوزیشن میں 15 اور سینٹ پیٹرزبرگ کی رینکنگ میں 13 درجوں کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یوکرینی دارالحکومت کییف کو یوکرین میں جاری جنگ کے باعث 2022ء کی درجہ بندی میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

Published: undefined

کراچی ورلڈ رینکنگ میں آخری ناموں میں سے ایک

اس نئی عالمی فہرست میں دنیا کے ان کئی شہروں کے نام بھی شامل ہیں، جنہیں وہاں کے بہت خراب معیار زندگی کے باعث سب سے کم قابل رہائش شہر قرار دیا گیا ہے۔ ان میں سے سب سے زیادہ ناقابل رہائش شامی دارالحکومت دمشق ہے، جس کے بعد نائجیریا کے شہر لاگوس کا نام آتا ہے۔

Published: undefined

دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ ناقابل رہائش شہر لیبیا کا طرابلس ہے، جس کے بعد الجزائر کے اسی نام کے دارالحکومت کا نمبر چوتھا ہے۔ پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا بندرگاہی شہر کراچی اپنے انتہائی غیر تسلی بخش معیار زندگی کی وجہ سے دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ ناقابل رہائش شہر قرار دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined