سماج

ایرانی اسکولوں میں طالبات کو زہر دینے کے الزام میں گرفتاریاں

ایران کے اسکولوں میں طالبات کو زہر دینے کے حالیہ مسلسل واقعات کے درمیان حکام نے متعدد گرفتاریوں کا اعلان کیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سے بعض کے تعلقات 'مخالف غیر ملکی میڈیا' سے بھی ہیں۔

ایرانی اسکولوں میں طالبات کو زہر دینے کے الزام میں گرفتاریاں
ایرانی اسکولوں میں طالبات کو زہر دینے کے الزام میں گرفتاریاں 

ایران نے سات مارچ منگل کے روز اعلان کیا کہ ملک کے چھ مختلف صوبوں میں اسکول کی طالبات کو زہر دینے کے واقعات کے سلسلے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ ماجد میر احمدی نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ ایرانی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے گرفتاریاں کی ہیں اور وہ اس کی ''مکمل طور پر تحقیقات کریں گے۔''

Published: undefined

گزشتہ نومبر کے اواخر میں اسکول کی طالبات کو زہر دینے کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جس سے اب تک ملک کے 31 صوبوں میں سے 25 میں، تقریباً 230 سکولوں کی پانچ ہزار سے زائد طالبات متاثر ہو چکی ہیں۔

Published: undefined

وزارت داخلہ نے الزام لگایا ہے کہ گرفتار کیے گئے بعض لوگوں کا تعلق ''مخالف غیر ملکی میڈیا'' سے ہے، جبکہ کچھ لوگ 22 سالہ مہسا امینی کی موت کے خلاف جاری ملک گیر مظاہروں میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔ حکومت ان مظاہروں کو فسادات سے تعبیر کرتی ہے۔

Published: undefined

وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے، ''گرفتار کیے گئے چار افراد میں سے تین ارکان اس ٹیم کا حصہ رہے ہیں، جن کی حالیہ فسادات میں ملوث ہونے کے ریکارڈ موجود ہیں اور ان کے غیر ملکی میڈیا سے تعلقات کے بارے میں بھی پتہ چلا ہے۔''

Published: undefined

وزارت داخلہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں سے ایک نے اسکول زہریلا مادہ پہنچانے کے لیے اپنے ہی بچے کو استعمال کیا اور پھر اس کے بعد کی فوٹیج ''دشمن میڈیا'' کے ساتھ شیئر بھی کی۔ تاہم ملک کے بعض سیاست دانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم دینے کے مخالف مذہبی گروہوں نے زہر دینے کا عمل شروع کیا ہو گا۔

Published: undefined

زہریلے مادے کے بارے میں ہمیں کیا معلوم ہے؟

پیر کے روز ایرانی خبر رساں ایجنسی آئی ایس این اے سے بات کرتے ہوئے پارلیمانی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے رکن محمد حسن اسفری نے کہا تھا کہ ''زہریلے مادے کی قسم اور اس کی وجہ جاننے کے لیے مختلف طرح کے جانچ کیے جا رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس کی قسم کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں مل سکی ہیں۔''

Published: undefined

اس سے متاثرہ طلبہ کو سانس لینے میں پریشانی اور متلی کی شکایت کے ساتھ ہی سر میں چکر آنے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ سے متعدد طالبات کو ہسپتال میں بھی داخل کرانا پڑا۔ نائب وزیر صحت سعید کریمی کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ زہریلی گیس نہیں ہو سکتی، بلکہ ''ایک پاؤڈر، پیسٹ یا پھر وہ مائع مادہ ہو سکتا ہے، جسے ہیٹر پر رکھنے یا گرمی کے سبب بخارات بننے کی وجہ سے ایسی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔''

Published: undefined

اس نوعیت کا تازہ ترین کیس منگل کو رپورٹ کیا گیا تھا، جس سے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں اسکول کی 40 لڑکیاں متاثر ہوئی تھیں۔ یہ شہر حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف سخت ترین قسم کے کریک ڈاؤن کا گڑھ رہا ہے۔

Published: undefined

زہر کی وجہ سے حکومت مخالف جذبات میں اضافہ

اسکول میں زہر دینے کے واقعات سے ایران میں حکومت مخالف جذبات میں مزید اضافہ ہوا ہے اور عام لوگ اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے صدر ابراہیم رئیسی نے زہر پھیلانے کے ان واقعات کو ایرانیوں میں خوف اور مایوسی پیدا کرنے کی دشمن کی ایک سازش قرار دیتے ہوئے وزارت داخلہ اور انٹیلیجنس کو مسلسل اپ ڈیٹ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

Published: undefined

تہران کے چیف پراسیکیوٹر علی صالحی نے منگل کے روز کہا ''جھوٹ اور افواہیں پھیلانے والوں کے ساتھ قانونی طور پر فیصلہ کن انداز سے نمٹا جائے گا۔'' صالحی کا مزید کہنا تھا، ''گزشتہ ہفتے حمیحان، روئیداد 24 اور شارغ میڈیا گروپ کے مینیجرز کے ساتھ ہی متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔''

Published: undefined

پیر کے روز ہی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا تھا کہ اس ''ناقابل معافی جرم'' کے مرتکبین کا ''بغیر رحم کے'' شکار کیا جائے اور اگر وہ دانستہ طور پر اس کے کرنے کے قصوروار پائے جائیں تو انہیں موت کی سزا دی جائے۔

Published: undefined

ایران میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی غیر سرکاری تنظیم کے مطابق گزشتہ ستمبر سے شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد سے اب تک تقریباً 20,000 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ حکام نے احتجاج کو روکنے کی کوششوں کے تحت کم از کم 527 افراد کو موت کی سزا دی ہے۔ اوسلو میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم 'ایران ہیومن رائٹس' کا کہنا ہے کہ 109 افراد کو مظاہروں میں شامل ہونے کی وجہ سے، انہیں پھانسی کا سامنا ہے اور چار افراد کو پہلے ہی پھانسی دی جا چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined