پینٹاگون نے بتایا کہ ایک دوسرا چینی غبارہ لاطینی امریکہ کے نزدیک انتہائی بلندی پر دیکھا گیا۔ پینٹاگون کے ترجمان پیٹ رائیڈر نے بتایا، ''اب ہم ایک اور چینی غبارے کو لاطینی امریکہ میں اڑتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ اب ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ ایک چینی جاسوس غبارہ ہے‘‘۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کرتے اس مقام کے بارے میں بھی نہیں بتایا، جہاں غبارہ دیکھا گیا۔
Published: undefined
یہ دوسرا غبارہ امریکی حکام کی جانب سے اس اعلان کے ایک روز بعد دیکھا گیا، جس میں انہوں نے مونٹانا میں حساس مقامات کے اوپر چینی ''جاسوس غبارے‘‘ کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ اس واقعے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بیجنگ کا اپنا اہم دورہ ملتوی کر دیا۔
Published: undefined
بلنکن نے چینی وزارت خارجہ کے سربراہ وانگ ژی کو فون کال میں کہا کہ امریکہ کی فضائی حدود میں غبارہ بھیجنا ایک غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔
Published: undefined
چین نے پہلے غبارے کے بارے میں خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا استعمال شہری موسمیاتی معلومات حاصل کرنے کے لیے کیا گیا تھا لیکن ''تیز ہواؤں اور اس کی محدود کنٹرول صلاحیت کی وجہ سے‘‘ یہ اپنے راستے سے بھٹک گیا۔
Published: undefined
چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے،''غیر متوقع حالات کی وجہ سے غبارے کے غلطی سے امریکہ میں داخل ہو جانے پر چین کو افسوس ہے‘‘۔ بیجنگ نے بعد میں الزام لگایا کہ امریکی سیاست دان اور میڈیا چین کو بدنام کرنے کے لیے صورت حال کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
Published: undefined
چینی وزارت نے اپنے بیان میں مزید کہا، ''چین نے ہمیشہ بین الاقوامی قانون کی سختی سے پاسداری اور تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا ہے‘‘۔ بعض امریکی سیاست دانوں نے امریکی فوج سے جنگی جہازوں کے ذریعے چینی غبارے کو نشانہ بنانے پر زور دیا۔ تاہم امریکی فوج نے یہ کہتے ہوئے ایسا کرنے سے منع کر دیا کہ اس کے ملبے سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔
Published: undefined
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دورہ ملتوی کرنے کے باوجود کہا کہ وہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور ''جیسے ہی حالات اجازت دیں گے وہ جلد از جلد‘‘بیجنگ کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Published: undefined
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے بھی جمعے کے روز کہا،''غیر متوقع حالات کے باوجود دونوں فریقین کو پرسکون رہنے اور بروقت رابطہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی غلط فیصلے سے بچا جا سکے اور اختلافات کو دور کیا جا سکے‘‘۔
Published: undefined
جاسوس غباروں کے واقعات نے پہلے سے ہی کشیدہ چین امریکہ تعلقات کو ایک نیا دھچکا پہنچایا ہے، جو کئی مسائل کے باعث برسوں سے سرد ہوتے جا رہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined