سماج

فیفا ورلڈ کپ میں ذاکر نائک کی موجودگی سے ہندوستان میں غصہ

بھارت نے فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر قطر میں اسلامی مبلغ ذاکر نائک کی موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ میں ذاکر نائک کی موجودگی سے بھارت میں آگ کیوں لگی ہوئی ہے؟
فیفا ورلڈ کپ میں ذاکر نائک کی موجودگی سے بھارت میں آگ کیوں لگی ہوئی ہے؟ 

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک مرکزی وزیر نے فٹبال ورلڈ کے دوران، اسلامی مبلغ ذاکر نائک کی قطر میں موجودگی پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بالآخر پہلا رد عمل دیا اور کہا کہ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ قطر کی حکومت نے آخر بھارتی نژاد متنازعہ مبلغ کو اس موقع پر بطور خصوصی مہمان دوحہ آنے کی دعوت کیوں دی، اس بارے میں بھارت اپنے موقف کو مضبوط ترین الفاظ میں دوحہ کے ساتھ اٹھائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بھارت کی حکمران ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ذاکر نائک کو ورلڈ کپ کے موقع پر دعوت دینے پر سخت اعتراض کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی وجہ سے قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے گزشتہ کئی روز سے بحث جاری ہے۔

Published: undefined

حالانکہ بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکڑنے بھارت کے نمائندہ کے طورپر اپنی اہلیہ کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

Published: undefined

حکومت کا رد عمل

اس حوالے سے جب بھارتی صحافیوں نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ پوری سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا: ''ان (ذاکر نائیک) کے بارے میں ہمارے (بھارت کے) اپنے خیالات ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ان کے بارے میں سخت ترین الفاظ میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔''

Published: undefined

قطر کی جانب سے ذاکر نائیک کو فیفا ورلڈ کپ میں مدعو کرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیر نے کہا، ''مجھے اس کا کوئی علم نہیں ہے۔'' تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بھارت اس پر اپنا احتجاج درج کرائے گا، تو انہوں نے جواب دیا، ''مجھے یقین ہے کہ بھارت نے یہ مسئلہ اٹھایا ہے اور آگے بھی اٹھائے گا۔''

Published: undefined

واضح رہے کہ قطری حکومت نے بھارتی نژاد معروف اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کو مدعو کیا ہے، جہاں وہ فیفا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے دوران مذہبی امور پر لیکچر دینے کا کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

بی جے پی کا ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کا مطالبہ

ادھر حکمراں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے ایک ترجمان سیویو روڈرگز نے حکومت، بھارتی فٹ بال ایسوسی ایشن اور میزبان ملک کا سفر کرنے والے بھارتیوں سے اپیل کی ہے کہ چونکہ قطر نے متنازعہ اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کو فیفا ورلڈ کپ میں مدعو کیا ہے، اس لیے اس کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ ایک عالمی ایونٹ ہے۔ ''دنیا بھر سے لوگ اس شاندار کھیل کو دیکھنے آتے ہیں اور لاکھوں لوگ اسے ٹی وی اور انٹرنیٹ پر بھی دیکھتے ہیں۔ ایک ایسے وقت جب دنیا عالمی دہشت گردی سے لڑ رہی ہے، ذاکر نائیک کو ایک پلیٹ فارم دینا، ایک دہشت گرد کو اپنی بنیاد پرستی اور نفرت پھیلانے کے لیے پلیٹ فارم دینے کے مترادف ہے۔''

Published: undefined

ملیشیا کی شہریت

اسلامی مبلغ ذاکر نائک کا تعلق بھارتی ریاست مہا راشٹر سے ہے، تاہم مودی کی حکومت نے ذاکر نائیک کے خلاف منی لانڈرنگ اور نفرت انگیز تقاریر جیسے متعدد الزامات کے تحت کئی مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بھارت چھوڑ کر ملیشیا میں رہنے پر مجبور ہیں۔ بھارتی حکومت کے نزدیک وہ ایک مفرور ملزم ہیں۔

Published: undefined

اس برس مارچ میں وزارت داخلہ نے نائیک کی قائم کردہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو ایک غیر قانونی ادارہ قرار دیتے ہوئے اس پر پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined