معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے لیے خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ یہ اعلان 47 سالہ آسکرایوارڈ یافتہ اداکارہ اور یو این ایچ سی آر کی طرف سے جمعہ 16 دسمبر کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کیا گیا۔
Published: undefined
بیان میں انجلینا جولی نے کہا ہے کہ دنیا میں جاری بحران کے تناظر میں وہ اپنی 'ذمہ داریوں کا دائرہ وسیع‘ کرنا چاہتی ہیں اور یہ کہ وہ مہاجرین کے حقوق کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھیں گی۔ اس بیان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ فیلیپو گرینڈی نے انجلینا جولی کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے نئے عزائم پر اپنی حمایت کا بھی یقین دلایا۔
Published: undefined
انجیلینا جولی 2001ء سے یو این ایچ سی آر کے ساتھ کام کر رہی تھیں اور انہیں 2012ء میں اس ادارے کے لیے خیر سگالی کی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔
Published: undefined
انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے دنیا بھر میں مہاجرین اور آفات کا شکار ہونے والے افراد کی جانب دنیا کی توجہ دلانے کے لیے ان سے ملاقاتیں اور متاثرہ علاقوں کے دورے کرتی رہی ہیں۔
Published: undefined
وہ 2005ء میں پاکستان میں آنے والے خوفناک زلزلے اور پھر 2010ء اور رواں برس شدید سیلاب کے بعد پاکستان کے دورے کر چکی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز