القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کا نو منٹ کا یہ ویڈیو اس انتہاپسند تنظیم کے آفیشیل میڈیا ادارے السحاب نے منگل پانچ اپریل کی رات کو جاری کیا ہے۔ "حرۃ الہند" کے نام سے جاری اس ویڈیو کی امریکی انٹلیجنس گروپ سائٹ (SITE) نے بھی تصدیق کی ہے۔
Published: undefined
ایمن الظواہری اس ویڈیو میں کرناٹک کی مسکان خان نامی اس باحجاب مسلم طالبہ کی تعریف کرتے ہوئے نظرآتے ہیں، جس نے اپنے کالج میں شدت پسند ہندو نوجوانوں کی طرف سے "جے شری رام"کے نعرے کے جواب میں اپنا ہاتھ بلند کرتے ہوئے "اللہ اکبر" کے نعرے لگائے تھے۔
Published: undefined
الظواہری یہ کہتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں کہ تکبیر بلند کرنے والی اپنی ایک"بہن" کے اس عمل سے وہ اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے اس کی تعریف میں نظم لکھنے کا فیصلہ کیا۔
Published: undefined
القاعدہ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا، "ہمیں یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ ہماری کامیابی شریعت پر چلنے میں اور چین سے لے کر اسلامی مغرب تک اور قفقاز سے لے کر صومالیہ تک امت واحدہ کے طورپر متحد ہونے میں ہے۔"
Published: undefined
القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے جنوب ایشیائی ملکوں کی بھی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے اپنے ویڈیو میں ان مسلم ملکوں کو"مغرب کا اتحادی" قرار دیتے ہوئے کہا،"بالخصوص پاکستان اور بنگلہ دیش میں ہم پر جو حکومتیں مسلط ہیں وہ ہمارا دفاع نہیں کرتیں۔ اس کے برخلاف وہ ان دشمنوں کی حمایت کرتی ہیں جو ہمارے خلاف جنگ کررہی ہیں۔"
Published: undefined
منگل 5 اپریل کو جاری جواہری کے نئے ویڈیو سے یہ پتہ چلتا ہے کہ دنیا کے "مطلوب ترین"جہادی دہشت گردوں میں سے ایک فی الحال نہ صرف زندہ ہیں بلکہ مسکان خان کی تعریف سے یہ بھی ظاہرہوتا ہے کہ وہ حالات حاضرہ پر باریک نگاہ بھی رکھتے ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ سن 2020کے اواخر میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ ایمن الظواہری کی موت ہوچکی ہے۔ تاہم بعد میں پتہ چلا کہ وہ زندہ ہیں اور افغانستان میں کسی جگہ موجود ہیں۔ امریکہ نے جواہری کے سر پر 25 ملین ڈالر انعام مقرر کررکھا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز