آسٹریلیا میں استعمال شدہ پانی کے نمونوں کے جائزے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس ملک میں کوکین اور ہیروئن کا سب سے زیادہ استعمال سڈنی شہر میں کیا جاتا ہے جبکہ ایم ڈی ایم اے یا ایکسٹیسی کے استعمال میں میلبورن شہر سب سے آگے ہے۔
Published: undefined
نیشنل ویسٹ واٹر ڈرگ مانیٹرنگ پروگرام کی ایک حالیہ رپورٹ میں شائع ہونے والے ان نتائج کا بتاتے ہوئے آسٹریلیا کے کریمنل انٹیلیجنس کمیشن (اے سی آئی سی) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آکسی کوڈون نامی ڈرگ کے استعمال میں ملکی دارالحکومت کینبیرا اول نمبر پر ہے جبکہ کوکین کے استعمال میں اس کا نمبر دوسرا ہے۔
Published: undefined
اس رپورٹ میں ملک بھر میں کل 12 قسم کی قانونی اور غیر قانونی منشیات کے استعمال کے رجحانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس سروے میں آسٹریلیا کی آبادی کا تقریباﹰ 57 فیصد حصہ، یعنی 14.3 افراد کا احاطہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے گزشتہ سال اگست سے اکتوبر کے درمیان ملک بھر سے استعمال شدہ پانی کے نمونے اکھٹے کیے گئے تھے۔
Published: undefined
اس کے جائزے سے معلوم ہوا کہ اگست 2021ء سے اگست 2022ء کے درمیان آسٹریلیا میں مجموعی طور پر 14 ٹن میتھ یا آئس، کوکین، ہیروئن اور ایکسٹیسی کا استعمال ہوا، جن کی غیر قانونی خرید و فروخت کا تخمینہ 10 بلین آسٹریلین یورو لگایا گیا ہے۔ اس کی بنیاد پر رپورٹ میں یہ نتیجہ بھی اخذ کیا گیا ہے کہ اس عرصے میں ان منشیات کا استعمال پچھلے سال کی نسبت 10 فیصد کم رہا۔
Published: undefined
لیکن اے سی آئی سی کے قائم مقام سربراہ میٹ رپون کا پھر بھی کہنا ہے کہ منشیات کی مالی لاگت اور معاشرے کو اس برائی کی جو قیمت چکانی پڑتی ہے دونوں اعتبار سے 10 بلین آسٹریلین یورو کی بڑی رقم کا ان ڈرگز پر خرچ ہونا "پریشان کن" ہے۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ کے نتائج کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی غیر قانونی ڈرگ میتھ ہے جبکہ کوکین کے استعمال میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔ اے سی آئی سی کا ماننا ہے کہ کوکین کے استعمال میں یہ کمی دراصل قانونی کارروائیوں کا نتنجہ ہے نہ کہ اس کی طلب میں کمی کا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز