سفید فام قوم پرستوں کا یہ گروہ ہفتے کے روز ریاست ایڈاہو کی کوتینائئی کاؤنٹی میں پرائیڈ پریڈ کے موقع پر فسادات کی سازش کیے ہوئے تھا۔ پولیس کے مطابق ایک مقامی شہری نے اس گروہ کے ارکان کو جمع ہوتے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی، جس کے نتیجے میں بروقت گرفتاریاں ممکن ہوئیں۔
Published: undefined
کورڈالن شہر کے پولیس چیف لی وائٹ نے رپورٹرز کو بتایا کہ فی الوقت گرفتار افراد کے خلاف فسادات کی سازش تیار کرنے سے متعلق دفعات لگائی گئی ہیں تاہم بعد میں مزید دفعات بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق ایک مقامی رہائشی نے پولیس کو فون کیا اور بتایا کہ ایک ہوٹل کی پارکنگ میں یوں دکھائی دے رہا ہے جیسے 'فوجی ایک ٹرک میں سوار‘ ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
پولیس نے اطلاع ملنے کے دس منٹ بعد ہی ٹرک کو روک لیا۔ اس ٹرک میں 31 افراد سوار تھے جن کے پاس موجود سامان اور آپریشن کی منصوبہ بندی کے بارے میں دستاویزات سے واضح تھا کہ وہ ہنگامہ آرائی کی مکمل تیاری کیے ہوئے تھے۔
Published: undefined
پولیس چیف نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد امریکہ کی گیارہ مختلف ریاستوں سے آئے تھے جب کہ ان میں سے صرف ایک شخص ریاسٹ ایڈاہو کا رہائشی تھا۔
Published: undefined
گرفتاری کے وقت ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ ایک سی خاکی پتلونیں اور نیلی شرٹس پہنے ہوئے تھے جن پر 'ری کلیم امریکہ‘ لکھا ہوا تھا۔
Published: undefined
امریکہ میں نفرت انگیزی پھیلانے اور دہشت گردی کا ارتکاب کرنے والے گروہوں پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم نے 'پیٹریاٹ فرنٹ‘ کی درجہ بندی نفرت انگیزی پھیلانے والی تنظیم کے طور پر کر رکھی ہے۔ یہ تنظیم سن 2017 میں بنائی گئی تھی اور اس کے منشور میں امریکہ کو صرف سفید فاموں پر مبنی ملک بنانا شامل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined