سماج

کشتی غرقاب، ہیٹی کے17 مہاجرین ہلاک

ایک کشتی، جس پر ہیتی کے مہاجرین سوار تھے، بہاماس کے ساحل سے کچھ دور غرقاب ہوگئی۔ ایک نوزائیدہ سمیت سترہ افراد کی لاشیں اب تک برآمد ہوچکی ہیں۔

کشتی غرقاب،  ہیٹی کے17 مہاجرین ہلاک
کشتی غرقاب، ہیٹی کے17 مہاجرین ہلاک 

حکام کا کہنا ہے کہ ایک کشتی جس پر ہیٹی کے درجنوں مہاجرین سوار تھے، اتوار کے روز بہاماس کے ساحل سے کچھ دور کے فاصلے پر غرقاب ہوگئی، جس میں کم از کم سترہ افراد ہلاک ہوگئے۔

Published: undefined

بہاماس کے وزیر اعظم فلپ ڈیوس نے ایک ٹویٹ کرکے بتایا کہ "امدادی ٹیموں نے اب تک 17لاشیں پانی سے نکال لی ہیں۔" بیان کے مطابق بہاماس کے نیو پروویڈینس ساحل سے کوئی سات میل دور یہ حادثہ پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 15خواتین، ایک مرد اور ایک نوزائیدہ شامل ہے۔

Published: undefined

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 25 افراد کو بچالیا گیا ہے اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اب تک کتنے افراد لاپتہ ہیں۔ پولیس کمشنر کلائٹن فرنانڈر کے مطابق کشتی پر تقریباً 60 افراد سوار تھے۔

Published: undefined

تفتیش شروع

وزیر اعظم ڈیوس نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکام کا خیال ہے کہ مہاجرین ایک اسپیڈ بوٹ پر سوار تھے جو فلوریڈا کے میامی کی جانب بڑھ رہی تھی۔ انہوں نے کہا، "سمجھا جاتا ہے کہ سمندر میں خراب موسم کی وجہ سے کشتی غرقاب ہوگئی۔"

Published: undefined

وزیر اعظم ڈیوس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ رائل بہاماس پولیس فورس اور رائل بہاماس ڈیفنس فورس پر مشتمل ایک کثیر ایجنسی نے تفتیش شروع کردی ہے تاکہ اس "مبینہ انسانی اسمگلنگ کی کارروائی کے حوالے سے حقائق کا پتہ چل سکے جس کے سبب یہ اموات واقع ہوئی ہیں۔"

Published: undefined

حکام نے بتایا کہ دو افراد کو، جن کا تعلق بہاماس سے ہے، مبینہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی شبہ میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Published: undefined

خطرناک سفر

انسانی اسمگلرغیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے کے خواہش مند ہیٹی کے لوگوں کے لیے بہاماس کے سمندر کو ٹرانزٹ روٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں حالانکہ سمندر کا یہ سفر انتہائی خطرنا ک ہوتا ہے۔

Published: undefined

ناقص کشتیوں کے ذریعہ سمندر کا یہ سفر اکثر موت کا سفر ثابت ہوتا ہے۔ غربت اور گروہی تشدد سے بچ کر ہیتی سے بھاگنے والوں کی تعداد میں گزشتہ برس اضافہ ہوا ہے۔ ہیٹی کے وزیر اعظم ایریئل ہینری نے کشتی غرقاب ہونے کے واقعے کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا، "اس نئے سانحے نے پورے ملک کو غمزدہ کر دیا ہے۔"

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، "میں ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک بار پھر قومی مفاہمت کی اپیل کرتا ہوں تاکہ ہمارے بھائیوں، بہنوں اور بچوں کو اپنا وطن چھوڑ کر بھاگنا نہ پڑے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined