جرمنی کے ایک مغربی شہر لیونڈن شِیڈ کے ایک اسکول پر بھڑوں کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 16 طلبہ کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ آڈولف رائش وائن سیکنڈری اسکول کی انتظامیہ کی طرف سے مقامی وقت کے مطابق دن پونے گیارہ بجے کے قریب ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کیا گیا کہ وقفے کے دوران متعدد طلبہ نے بھڑوں کے ڈنک مارنے کی شکایت کی ہے۔ یہ بات فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ بھڑوں کے حملے کا شکار ہونے والے طلبہ کی عمر 12 سے 15 برس کے درمیان تھی۔
Published: undefined
ایمبولینس نے 13 طلبہ کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ لیوڈن شِیڈ ہسپتال کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 11 بچوں کو ایمرجنسی طبی امداد دی گئی جبکہ ان بچوں کے والدین کو مطلع کیا گیا کہ وہ ہسپتال نہ آئیں۔ اس کی وجہ کورونا وائرس کے سبب خصوصی احتیاطی تدابیر ہیں۔
Published: undefined
ہسپتال کے ایک ترجمان نے ایک مقامی نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ زیادہ تر طلبہ کو معمولی زخم آئے تھے جبکہ ایک طالب علم کو بھڑوں کے کاٹنے سے ہونے والی الرجی کے سبب ہسپتال میں ہی رکھا گیا۔ ان طلبہ کو کووڈ انیس کا ٹیسٹ بھی کرانا ہو گا۔
Published: undefined
بھڑوں کی طرف سے اس حملے کی وجہ کیا بنی، یہ بات ابھی تک واضح نہیں۔ اس واقعے کے بعد اسکول کا کھیل کا میدان بند کر دیا گیا تا وقتیکہ متعلقہ حکام قریب ہی موجود بھڑوں کے ایک چھتے کو وہاں سے ہٹا نہیں دیتے۔ اسکول کے مطابق اس نے تمام بچوں کو واپس گھروں کو بھیج دیا۔ اس اسکول میں 1200 بچے زیر تعلیم ہیں۔
Published: undefined
لیوڈن شیڈ قریب 75,000 کی آبادی والا شہر ہے اور یہ کولون شہر سے قریب ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔
Published: undefined
بھڑوں کو جرمنی میں 'فیڈرل نیچر کنزرویشن ایکٹ‘ کے تحت تحفظ حاصل ہے اور بنا کسی مناسب وجہ کے بھڑوں کو چھیڑنا، انہیں پکڑنا، زخمی کرنا یا مارنا جرم ہے جس کی سزا پانچ ہزار یورو سے لے کر 50 ہزار یورو تک ہو سکتی ہے۔ تاہم ایسے لوگ جو بھڑوں کے ڈنگ سے الرجک ہیں انہیں یہ اجازت ہے کہ وہ خطرے کی صورت میں اس جاندار کو مار سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز