حکام نے اتوار کو بتایا کہ دبئی کے تاریخی علاقے ڈیرا کے المرار علاقے میں ایک کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ آگ عمارت کی چوتھی منزل پر لگی۔ اس عمارت میں بیشتر غیر ملکی مزدور رہائش پذیر تھے۔
Published: undefined
گوکہ سول ڈیفنس کے حکام نے سولہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے لیکن ان کی قومیت کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ہے، تاہم مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار بھارتی اور تین پاکستان شہری شامل ہیں۔ اس حادثے میں کیمرون، سوڈان اور ایک مغربی افریقی ملک کے شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
Published: undefined
جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا وہاں ہزاروں مزدور سستے مکانات میں رہتے ہیں۔ بعض اوقات ایک کمرے میں 15 لوگ رہتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر کا تعلق ایشیا اور افریقی ملکوں سے ہے۔
Published: undefined
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حادثے میں تین پاکستانیوں کی ہلاکت پر "انتہائی دکھ" کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا، "اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں کے ساتھ میں اپنی دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ میں نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرہ کنبے کی ہر ممکن اعانت کریں۔"
Published: undefined
دبئی میں بھارتی تاجر ناصر وتاناپلّی، جو بھارتی قونصل خانے کے ساتھ مل کر راحتی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، نے بتایا دبئی کے حکام میتوں کو ان کے آبائی وطن بھیجنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ سول ڈیفنس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت میں سیکورٹی اور سیفٹی تقاضوں کی پاسداری نہ ہونے کی وجہ سے آگ لگی۔ متعلقہ حکام حادثے کے بارے میں تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کے لیے جامع تحقیقات کر رہے ہیں۔
Published: undefined
عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے سیاہ دھواں اور بھڑکتے شعلے دیکھے جاسکتے ہیں۔ متعدد فائر انجن اور ریسکیو ورکرز ریکارڈ وقت میں جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔
Published: undefined
عمارت میں واقع ایک دکان میں کام کرنے والے کاریگر کا کہنا تھا کہ "ہم نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی تاہم اس لمحے میں ہم یہ نہیں جان سکے کہ کیا ہو رہا ہے؟ بعدازاں ہم نے کھڑکی سے دھوئیں اور آگ کے بادل دیکھے۔"
Published: undefined
کاریگر اور چند دیگر افراد نے لوگوں کو باہر نکالنے کے لیے عمارت میں گھسنے کی کوشش کی لیکن دھوئیں کی وجہ سے کچھ نہ کر سکے، انہوں نے بتایا کہ "ہر طرف دھواں تھا اور ہمیں کچھ نظر نہیں آرہا تھا لہذا ہم نے عمارت سے باہر نکلنے اور پولیس کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا۔"
Published: undefined
دبئی متحدہ عرب امارات کی سات اماراتوں میں سے ایک ہے۔ اس کی آبادی تقریباً 33 لاکھ ہے جن میں سے لگ بھگ 90 فیصد غیر ملکی ہیں۔ ماضی میں بھی دبئی میں آگ لگنے کے واقعا ت ہوتے رہے ہیں۔ تاہم ان میں مالی نقصان زیادہ اور جانی نقصان کم ہوئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined