سائنس

امارات کا مریخ مشن کامیاب، ناسا نے دی مشہور عربی شعر کے ذریعے مبارکباد

شاعر المتنبی کے ان الفاظ کے ساتھ ... إذا غامرت فی شرف مروم فَلا تقنع بما دون النجوم (اگر تم نے عظمت و شوکت کی تلاش میں جانبازی کا فیصلہ کر لیا ہے تو پھر ستاروں تک پہنچے بغیر دم نہ لینا)۔

یواے ای کا مشن کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل / IANS
یواے ای کا مشن کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل / IANS  

دبئی: متحدہ عرب امارات کے خصوصی خلائی مشن "مسبار الامل" کے مریخ پہنچنے پر امریکی خلائی ایجنسی "ناسا" نے امارات کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں عربی کے مشہور اور بڑے شاعر ابو الطیب المتنبی کے ایک قصیدے کا شعر بھی شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس سلسلے میں مریخ کے مشن پر گامزن ناسا کے 'پریزروینس روور' نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر "مسبار الامل" کے نام سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ "ہم مریخ پہنچنے پر آپ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ... شاعر المتنبی کے ان الفاظ کے ساتھ ... إذا غامرت في شرف مروم فَلا تقنع بما دون النجوم (اگر تم نے عظمت و شوکت کی تلاش میں جانبازی کا فیصلہ کر لیا ہے تو پھر ستاروں تک پہنچے بغیر دم نہ لینا)۔

Published: undefined

اس سے قبل منگل کے روز امارات کے مشن مسبار الامل کے منصوبے کے ڈائریکٹر عمرات شرف نے مشن کی کامیابی اور اس کے مریخ کے مدار میں پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ عرب دنیا کا پہلا مشن ہے جو مریخ کی دریافت کے لیے زمین کے مدار سے باہر گیا ہے۔

Published: undefined

منگل کو امارات کے مقامی وقت کے مطابق پورے 7:42 پر مسبار الامل مشن مریخ کے مدار میں داخل ہوا۔ یہ اماراتی انجینئروں پر مشتمل ٹیم کی 6 برس تک مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ اماراتی مشن المسبار کی رفتار 121000 كلو میٹر فی گھنٹہ رہی۔ بعد ازاں اس کو شدید بریک لگا کر 18000 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک لایا گیا۔ امارات پہلا عرب اور دنیا کا پانچواں ملک ہے جس کا مشن مریخ پہنچا ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined