اسٹیورٹ ڈالکوئسٹ نامی ایک امریکی شہری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کووں کے ایک خاندان انہیں صنوبر کی دو شاخیں مسلسل دو دنوں تک بطور تحفہ دی ہیں۔
Published: undefined
اسٹیورٹ نے لکھا، ’’ہم چار کووں پر مبنی ایک خاندان کو کئی برسوں سے کھانا فراہم کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے دو مسلسل دنوں کے دوران ان کووں نے صنوبر کی دو شاخوں کو ٹن کھولنے والی ہک سے سجا کر بطور تحفہ ہمارے لیے چھوڑا۔ یہ صرف کشادہ دلی نہیں بلک تخلیقی اظہار بھی ہے، یہ آرٹ ہے۔ میں بہت حیران ہوا۔‘‘
Published: undefined
کووں اور اسٹیورٹ کی محبت کی کہانی پر مبنی یہ ٹویٹ شیئر کرتے وقت اسے اندازہ نہیں تھا کہ یہ ٹویٹ وائرل ہو جائے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر اس کہانی کو ہزاروں مرتبہ شیئر کیا گیا۔
Published: undefined
مارچ کے اواخر میں کی گئی ان کی ٹویٹ دس ہزار مرتبہ ری ٹویٹ ہوئی اور چونتیس ہزار افراد نے اسے لائیک کیا گیا۔ اس کہانی کو کئی امریکی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں نے شائع بھی کیا۔
Published: undefined
کووں کی اس محبت کا پس منظر بتاتے ہوئے اسٹیورٹ کا کہنا تھا کہ چند برس قبل ان کے گھر کے صحن میں لگے درخت پر کووں نے گھونسلہ بنایا تھا۔ اسٹیورٹ کے مطابق ہر پرندے اور خاص طور پر کوے بچپن ہی سے انہیں پسند تھے اور وہ انہیں دلچسپی سے سنا کرتے تھے۔
Published: undefined
ایک دن انہوں نے کووں کا شور سنا، وہ صحن میں گئے تو انہوں نے دیکھا کہ کووں کے دونوں بچے زمین پر گرے ہوئے تھے۔ جب انہوں نے انہیں اٹھا کر واپس گھونسلے میں رکھا تو اس دوران کووں نے شدید غصے کا اظہار کیا۔
Published: undefined
لیکن اس کے بعد انہوں نے کووں کو کھانا فراہم کرنا اپنے معمول کا حصہ بنا لیا اور رفتہ رفتہ ان پرندوں نے بھی انہیں قبول کرنا شروع کر دیا۔
Published: undefined
یہاں تک کہ ایک مرتبہ انہوں نے ایک زخمی چھوٹے کوے کو ہفتہ بھر اپنے غسل خانے میں مہمان رکھا۔ اس واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے اسٹیورٹ کا کہنا تھا، ’’ٹھیک ہونے کے بعد جب ہم نے اسے اڑایا تو اس وقت تین یا چار کوے ہمیں دیکھ رہے تھے اور انہوں نے زخمی پرندے کو اڑنے میں مدد کی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز