نئی دہلی: ہندوستان میں 5G کال کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ انفارمیشن ٹکنالوجی اور مواصلات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آئی آئی ٹی مدراس میں 5G کی کامیاب آزمائش کے حوالہ سے معلومات فراہم کی۔ ہندوستان میں لوگ طویل عرصے سے 5G نیٹ ورک کا انتظار کر رہے ہیں اور حکومت اس سال ملک کو 4G سے 5G میں اپ گریڈ کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
Published: undefined
ایسے میں سوال یہ آتا ہے کہ 5G کے آنے کے بعد کیا تبدیلی آئے گی۔ گزشتہ روز کی گئی 5جی کال کی آزمائش میں ویڈیو کالنگ بھی شامل ہے۔ اس حوالہ سے حکومت نے کئی منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں۔
وہیں، نجی ٹیلی کام آپریٹرز بھی 5G کی آزمائش کر رہے ہیں۔ تاہم، ابھی تک 5G سپیکٹرم نیلامی کے آغاز کی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق اس سال کے آخر تک ملک میں 5G نیٹ ورک دستیاب ہوگا۔
Published: undefined
ملک میں 2000 کی دہائی میں 3G نیٹ ورک کا استعمال شروع ہو تھا، جبکہ پچھلی دہائی میں لوگوں نے 4G کا استعمال شروع کیا۔ دونوں کی رفتار اور کوریج دونوں میں بہت بڑا فرق ہے۔ ہم 4G اور 5G میں بھی یہی فرق دیکھیں گے۔ آئیے جانتے ہیں کہ 5G میں کیا خاص ہوگا!
Published: undefined
یقینی طور پر 5G نیٹ ورک پر آپ کو 4G سے زیادہ رفتار ملے گی، جہاں آپ 4G نیٹ ورک پر 100Mbps تک کی رفتار حاصل کرتے ہیں، وہیں 5G پر آپ کو 10 گنا زیادہ رفتار مل سکے گی یعنی آپ کی رفتار جی بی پی ایس میں پہنچ جائے گی۔ تاہم، فی الحال صرف لو بینڈ 5G نیٹ ورک دستیاب ہوں گے، جس میں آپ کو 1 سے 2 جی بی پی ایس کی رفتار ملے گی۔ یعنی آپ فلم کو صرف چند سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
Published: undefined
4G نیٹ ورک کی آمد کے بعد بھی بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں نیٹ ورک کی رسائی نہیں ہے۔ 5G کے ذریعے ٹیلی کام کمپنیوں کو اپنے نیٹ ورک کی حد بڑھانے کا ایک اور طریقہ ملے گا۔ تاہم، ابھی اس کی شروعات ہو رہی ہے اور اسے مزید شہروں تک پہنچنے میں وقت لگے گا۔ یعنی 5G سروس ہندوستان میں شروع تو ہو جائے گی لیکن چھوٹے شہروں تک پہنچنے میں وقت لگے گا۔
Published: undefined
رپورٹس کے مطابق 5G کی رفتار 4G سے 10 گنا زیادہ ہوگی۔ یعنی صارفین ہائی کوالٹی، الٹرا ہائی ریزولوشن 4K ویڈیو کالز کر سکیں گے۔ 5G پر آپ کو 4G کے مقابلے میں بہتر کنیکٹیویٹی اور کالنگ کی سہولت حاصل ہوگی۔
نئی 5G سروس کی آمد کے بعد آپ انٹرنیٹ کی سست رفتار سے آزاد ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ آپ ایچ ڈی کوالٹی میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ بھی کر سکیں گے۔ آپ وائی فائی نیٹ ورک کے بغیر بھی ویڈیو اسٹریمنگ اور ویڈیو چیٹ کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ فون پر گیمنگ کا تجربہ بھی پہلے سے بہت بہتر ہو جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined