سائنس

یورپ میں خطرناک سمندری طوفان: ٹرانسپورٹ معطل، سکول بند

طوفان کا نام کیرا ہے یا زابینے، اس سے قطع نظر خطرناک سمندری طوفان زابینے نے یورپ کے کئی ممالک کو شدید متاثر کیا ہے۔ جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک میں فضائی اور زمینی ٹرانسپورٹ کا نظام درھم برھم ہو چکا ہے

یورپ میں خطرناک سمندری طوفان: ٹرانسپورٹ معطل، سکول بند
یورپ میں خطرناک سمندری طوفان: ٹرانسپورٹ معطل، سکول بند 

سو میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے چلنے والے جھکڑ لیے سمندری طوفان زابینے اتوار کی سہ پہر تک شمالی یورپی ممالک سے ٹکرا چکا ہے اور اب انہی تیز ہواؤں اور بارش کو ساتھ لیے اس کا سفر جنوب کی جانب جاری ہے۔ جرمنی سمیت اس طوفان سے متاثر ہونے والے ممالک کی موجودہ صورت حال درج ذیل ہے۔

Published: undefined

جرمنی

Published: undefined

جرمنی نے ملک کے بیشتر حصوں کے لیے دوسرا بڑا الرٹ جاری کر رکھا ہے جب کہ بلیک فارسٹ کے علاقوں میں خطرناک ترین درجہ چار کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ طوفان زابینے آج رات ملک کے جنوبی حصوں تک پہنچ جائے گا۔ جرمنی میں ہوا کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جس کے باعث درختوں کے گرنے کا خطرہ بھی ہے۔

Published: undefined

فرینکفرٹ، ہیمبرگ، برلن، کولون، ہینوور اور بریمن کے ہوائی اڈوں سے پروازیں متاثر ہوں گی۔ بون کولون ایئرپورٹ سے پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ ملک کے سب سے بڑے فرینکفرٹ ایئرپورٹ سے کم از کم ایک سو پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں جب کہ ہزار سے زیادہ پروازیں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم ایئرلائنز موسم کی صورت حال دیکھ کر اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی مجاز ہیں۔

Published: undefined

قومی ریل کمپنی ڈوئچے بان نے طویل فاصلے کی ٹرینیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جرمنی کے شمال میں واقع شہر سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ فٹبال کی قومی لیگ کا میچ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے جب کہ کھیلوں کے دیگر مقابلے اور عوامی تقریبات بھی منسوخ کی جا چکی ہیں۔

Published: undefined

برطانیہ

Published: undefined

برطانیہ میں سن 2013 کے بعد سے اب تک کا یہ طاقتور ترین طوفان ہو گا جس میں ہوا کی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رہنے کا خطرہ ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات نے ہنگامی سیلاب کے کم از کم 22 وارننگ اور سیلاب کے خطرے کے 149 الرٹ جاری کیے ہیں۔ نقل و حرکت کے بحری، فضائی اور زمینی ذریعے محدود کر دیے گئے ہیں۔

Published: undefined

بیلجیم

Published: undefined

بیلجیم کو بھی آج نو فروری بروز اتوار صبح دس بجے سے آئندہ چوبیس گھنٹوں تک زابینے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ برسلز ہوائی اڈے سے اب تک 60 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہے۔ قومی فٹبال لیگ کے آج ہونے والے میچ بھی موخر کر دیے گئے۔

Published: undefined

فرانس

Published: undefined

فرانس میں بھی حکام نے سیلاب اور طوفان کے باعث ممکنہ خطروں سے خبردار کر رکھا ہے۔ ملک کے شمال اور شمال مغربی علاقے زیادہ متاثر ہونے کا خطرہ ہے اور کچھ علاقوں میں ہوا کی رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہالینڈ

Published: undefined

ہالینڈ کو آج صبح سے زابینے کا سامنا کرنا پڑا۔ دن کے وقت ہوا کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو چکی تھی جو شام تک 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر سکتی ہے۔ حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ سے درجنوں پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

Published: undefined

آئرلینڈ

Published: undefined

آئرلینڈ کے ساحلی علاقوں میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔ طوفان کی شدت کے پیش نظر زیادہ تر عوامی تقریبات منسوخ کی جا چکی ہیں۔

Published: undefined

ڈنمارک

Published: undefined

زابینے ڈنمارک سے ٹکرا چکا ہے۔ مقامی میڈیا نے کئی حادثات ہونے کی اطلاعات دی ہیں تاہم بظاہر اب تک ڈنمارک کے زیادہ تر علاقے شدید طوفان سے بچے رہے ہیں۔

Published: undefined

ناروے

Published: undefined

ناروے کے محکمہ موسمیات نے آج صبح سے لے کر شام دس بجے تک کے لیے 'زرد وارننگ‘ جاری کر رکھی ہے۔ سویڈن اور ڈنمارک کے مابین کئی فیریز منسوخ کی جا چکی ہیں اور کئی سڑکوں کو بھی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined