سائنس

سوا لاکھ ڈالر میں خلائی سفر ممکن!

یہ سفر ایک کیپسول نما ہائیڈروجن سے چلنے والے ایک بڑے غبارے میں کیا جائے گا جو فضا کی بلندیوں تک پرواز کر سکتا ہے

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ 

واشنگٹن: بین الاقوامی فضائی کمپنی اسپیس پریسپکٹیو (Space Perspective) نے انسانی تاریخ میں پہلی بار انتہائی کم قیمت پر خلائی ٹور کرانے کی نئی پیش کش کی ہے۔ اسپیس پریسپکٹیو نے گرم ہوا کے غبارے کے ذریعے فضائی غلاف تک ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر میں سیر کرانے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

فلوریڈا میں قائم کمپنی کا مقصد نیپچون خلائی جہاز پر سوار ہو کر ایک "لگژری سفر کے تجربات کے نئے دور کا آغاز‘‘ کرنا ہے۔ یہ سفر ایک کیپسول نما ہائیڈروجن سے چلنے والے ایک بڑے غبارے میں کیا جائے گا جو فضا کی بلندیوں تک پرواز کر سکتا ہے۔ اس خلائی سفر کے دوران مسافر گرم ہوا کے اس غبارے میں گھومنے والی کرسیوں اور پینورامک کھڑکیوں کی مدد سے زمین اور خلا کے نظاروں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

Published: undefined

اس لگژری سفر کے دوران گرم ہوا کے غبارے میں مسافروں کے لیے ضروری سہولیات کا اہتمام کیا جائے گا۔ مشروبات کی تیاری کے لیے اس میں جگہ مختص کی گئی ہے جب کہ ٹوائلٹ بھی بنائے گئے ہیں۔ انفرادی اور گروپ بکنگ شروع کردی گئی ہے۔ توقع ہے کہ 2024 میں فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سنٹرسے یہ سفر شروع کیا جائے گا۔

Published: undefined

دیگر کمپنیاں عام اسپیس لائٹ مسافروں اورخلائی سفرپر بہت سے مطالبات پیش کرتی ہے، جہاں ہنگامہ آرا لانچوں کے لیے لاکھوں پاؤنڈ کے ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس نئے فضائی سفرمیں ایک ٹرپ میں صرف آٹھ افراد کے غبارے میں سوار ہونے کی گنجائش ہے۔ یہ غبارہ ساڑھے چھ سو فٹ اونچا ہے جو ہائیڈروجن گیس کے ذریعے خلا میں اڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Published: undefined

گذشتہ سال ایک ویڈیو پریس کانفرنس کے دوران اسپیس پریسپکٹیو کے ایگزیکٹوز جین پوینٹر اور ٹیپر میک کالم نے وضاحت کی کہ نیپچون خلائی جہاز تقریبا 6 گھنٹے کی پرواز میں تقریباًٍ دو گھنٹے صرف 100،000 فٹ یا 18 میل کی اونچائی پر پہنچے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined