سائنس

بال رنگنے اور سیدھے کرنے سے بریسٹ کینسرکا خطرہ بڑھ جاتا ہے، رپورٹ

ایک تازہ تحقیق کے مطابق بالوں کو رنگ کرنے اور سیدھے کرنے والی مصنوعات کے استعمال سے خواتین میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سیاہ بالوں کے لیے ایسی مصنوعات خاص طور پر انتہائی خطرناک ہوتی ہیں۔

بال رنگنے اور سیدھے کرنے سے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، رپورٹ
بال رنگنے اور سیدھے کرنے سے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، رپورٹ 

محققین نے اس رپورٹ کی تیاری کے لیے بالوں کو ڈائی کرنے اور سیدھا کرنے والی قریب 47 ہزار خواتین کی صحت کا جائزہ لیا۔ ان خواتین نے سن 2003 اور سن 2009 کے درمیان رضاکارانہ طور پر اس تحقیقی جائزے میں شمولیت اختیار کی تھی۔ یہ تازہ تحقیق 'انٹرنیشنل جرنل آف کینسر‘ میں شائع کی گئی۔

Published: undefined

یہ امر بھی اہم ہے کہ تحقیقی جائزے میں حصہ لیتے وقت ان خواتین کی کم از کم ایک بہن چھاتی کے سرطان کے مرض میں مبتلا ہو چکی تھی لیکن اس وقت تک وہ خود صحت مند تھیں۔

Published: undefined

جائزے میں سیاہ فام اور سفید فام خواتین شامل تھیں اور نصف سے زائد نے بالوں کا رنگ مستقل طور پر بدلنے والے مصنوعات استعمال کی تھیں۔ کم از کم ایک برس تک بالوں کی ڈائینگ اور سیدھا کرنے والی مصنوعات استعمال کرنے کے بعد ان کی صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

Published: undefined

سیاہ بالوں کی مصنوعات خاص طور پر خطرناک

Published: undefined

محققین نے اس رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایسی مصنوعات کے استعمال اور چھاتی کے سرطان میں براہ راست تعلق موجود ہے۔ بالوں کے لیے دستیاب مصنوعات میں 'اینڈوکرین ڈسرپٹرز‘ استعمال کیے جاتے ہیں جو ممکنہ طور پر سرطان کا سبب بنتے ہیں۔

Published: undefined

ماہرین کے مطابق سیاہ بالوں کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات میں ایسے کیمائی اجزا کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے انہیں استعمال کرنے والی خواتین کے سرطان میں مبتلا ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔

Published: undefined

سیاہ فام خواتین کے لیے نتائج انتہائی منفی

Published: undefined

اس تحقیقی جائزے کے مطابق بالوں کو رنگنے اور سیدھا کرنے والی سیاہ فام خواتین کے بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات سفید فام خواتین کی نسبت کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔ بالوں کو طویل مدت کے لیے ڈائی کرنے والی مصنوعات استعمال کرنے سے چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کا امکان بہت بڑھ جاتا ہے۔

Published: undefined

سیاہ بالوں والی اور سیاہ فام خواتین کے چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا خطرہ 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں سفید فام خواتین کے لیے ایسا خطرہ صرف آٹھ فیصد ہوتا ہے۔ اسی طرح چھ سے آٹھ ہفتوں کے بعد بالوں کو سیدھا کرنے والی مصنوعات کے استعمال سے چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کی شرح مجموعی طور پر 30 فیصد بنتی ہے۔

Published: undefined

سیاہ بالوں کو سیدھا کرنے والی مصنوعات بھی خاص طور پر انتہائی خطرناک ہوتی ہیں۔ اس تحقیق میں شامل 74 فیصد سیاہ فام خواتین ایسی مصنوعات کے بعد بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوئیں جب کہ سفید فام خواتین میں یہ شرح 7 فیصد دیکھی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined