نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے انٹرنیٹ ٹکنالوجی پر بڑھتے ہوئے انحصار کے موجودہ دور میں سائبر سیکورٹی اور بنیادی ڈھانچے کی سکیورٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ سائبر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے نیٹ ورک آلات کے معاملے میں خود انحصاری بہت ضروری ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی آج راجدھانی میں انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی ) 2023 کا افتتاح کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی 100 یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 5G ایپ ڈویلپمنٹ لیبارٹریز کے افتتاح کا بھی اعلان کیا۔ پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں منعقدہ اس سہ روزہ کانفرنس میں ٹیلی کام، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر انڈسٹری کی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
Published: undefined
وزیراعظم نے اس کانفرنس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی نمائش بھی دیکھی۔ انہوں نے دہلی اور آس پاس کے علاقوں کے نوجوانوں سے نمائش میں آنے اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کی سمت کو دیکھنے اور اس سے تحریک لینے کی اپیل کی۔
سائبر سیکورٹی کی اہمیت کے بارے میں، انہوں نے کہا، "آپ سب جانتے ہیں کہ سائبر سیکورٹی اور انفراسٹرکچر کی سائبر سیکورٹی کتنی اہم ہے۔ حال ہی میں منعقدہ جی-20 سربراہی اجلاس میں اس موضوع پر خصوصی طور پر بحث کی گئی اور کہا گیا کہ جمہوری سماج میں گڑبڑی پیدا کرنے والوں سے محفوظ رکھنے کے لیے سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون ضروری ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ہندوستان 2014 کے بعد ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں نئی بلندیاں حاصل کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم ہندوستان میں نہ صرف 5جی کی توسیع کررہے ہیں بلکہ 6جی کے شعبے میں بھی لیڈر بننے کی سمت بڑھ رہے ہیں۔
افتتاحی اجلاس سےٹیلی کام اوراطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی وشنو، ریلائنس جیو کے آکاش امبانی، بھارتی ایرٹیل کے سنیل بھارتی مترا اور ووڈافون آئیڈیا کے سربراہ کمار منگلم بڈلا نے بھی خطاب کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز