جرمنی کے کثیر الاشاعت اخبار ’بِلڈ‘ کے مطابق آج کے ترقی یافتہ سائنسی دور میں جب انسان کو خلا اور چاند کو تسخیر کیے ہوئے بھی عشروں ہو چکے ہیں، ابھی تک کم از کم جرمنی میں ایسا کوئی قبل از وقت منصوبہ یا لائحہ عمل موجود نہیں کہ اگر خلاء سے کسی زندہ مخلوق نے زمین پر انسانوں سے رابطہ کیا، تو اس پر کس طرح کا ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔
Published: 19 Aug 2018, 10:13 AM IST
روزنامہ ’بِلڈ‘ کے مطابق یہ جواب وفاقی جرمن پارلیمان میں ماحول پسندوں کی گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک رکن ڈیٹر یانیسیک کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال پر وفاقی جرمن وزارت اقتصادیات کی طرف سے دیا گیا۔
Published: 19 Aug 2018, 10:13 AM IST
برلن میں اس وفاقی وزارت کی طرف سے بنڈس ٹاگ کے رکن یانیسیک کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا گیا، ’’ایسا کوئی منصوبہ اب تک اس لیے تیار نہیں کیا گیا کہ جرمن حکومت کی رائے میں آج تک کے جملہ سائنسی علوم کو سامنے رکھتے ہوئے اس بات کا امکان انتہائی کم ہے کہ خلا سے یا کسی دوسرے سیارے پر پائی جانے والی کوئی زندہ مخلوق کبھی زمین پر انسانوں سے رابطہ کرے گی۔‘‘
Published: 19 Aug 2018, 10:13 AM IST
وفاقی وزارت اقتصادیات نے اپنے تحریری جواب میں مزید کہا، ’’جرمن حکومت کو اس بارے میں دوسرے ممالک کی حکومتوں کے ان ممکنہ اندازوں یا توقعات کا بھی کوئی علم نہیں، جن کی بنیاد اور ’ٹھوس وجوہات‘ کی بناء پر مختلف ممالک آپس میں اس سلسلے میں دوطرفہ یا کثیر الفریقی مذاکرات کرتے۔‘‘
Published: 19 Aug 2018, 10:13 AM IST
’امریکی منصوبہ موجود‘
جرمنی کے برعکس امریکا نے ایسا ایک باقاعدہ منصوبہ بنا رکھا ہے کہ اگر کبھی کسی خلائی مخلوق نے زمین سے رابطہ کیا، توکیا کیا جانا چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تو یہ اعلان بھی کر چکے ہیں کہ واشنگٹن مستقبل قریب میں اپنی ایک خلائی فوج بھی تشکیل دے گا، جو ملکی فوج کا چھٹا شعبہ اور ’یو ایس اسپیس فورس‘ کہلائے گی۔
اس امریکی فوج کی ذمے داری یہ ہو گی کہ وہ واشنگٹن اور اس کے اتحادی ممالک کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر اس بات کے لیے تیار رہے کہ اگر خلا سے کسی بھی شکل میں حریف قوتوں کا سامنا کرنا پڑ گیا، تو اس ممکنہ جدوجہد میں کامیابی کیسے حاصل کی جائے گی۔
امریکی آرمڈ فورسز کا 527 واں خلائی اسکواڈرن نہ صرف پہلے ہی امریکی فضائیہ کا باقاعدہ حصہ ہے بلکہ اس کی طرف سے تواتر سے ایسی مشقیں بھی کی جاتی ہیں کہ کسی ممکنہ خلائی حملے سے کیسے نمٹا جانا چاہیے۔
Published: 19 Aug 2018, 10:13 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Aug 2018, 10:13 AM IST
تصویر سوشل میڈیا
تصویر: پریس ریلیز