سائنس

ناسا کا 2030 کے آخر تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو ریٹائر کرنے کا منصوبہ

ناسا نے کہا کہ آئی ایس ایس کی ریٹائرمنٹ کے بعد تجارتی طور پر چلنے والے خلائی پلیٹ فارم تعاون اور سائنسی تحقیق کے لیے اس کی جگہ لیں گے۔

ناسا کا لوگو / تصویر ٹوئٹر / @NASA
ناسا کا لوگو / تصویر ٹوئٹر / @NASA 

واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی ناسا 2030 کے آخر تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کو ریٹائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے بعد آئی ایس ایس کے زمین پر واپس آنے کی امید ہے۔ ناسا نے اپنی حالیہ آئی ایس ایس ٹرانزیشن رپورٹ میں کہا ہے کہ آئی ایس ایس کی آپریشنل مدت میں 2030 کے آخر تک توسیع کے بعد اسے پوائنٹ نیمو میں جنوبی بحر الکاہل کی گہرائیوں میں گرا دیا جائے گا۔

Published: undefined

ناسا کے مطابق آئی ایس ایس آپریٹرز اسے ممکنہ حد تک نیچے لانے اور فضا میں اس کے محفوظ داخلے کو یقینی بنانے کے لیے 'ری انٹری برن' عمل کوانجام دیں گے۔ ناسا نے کہا کہ آئی ایس ایس کی ریٹائرمنٹ کے بعد تجارتی طور پر چلنے والے خلائی پلیٹ فارم تعاون اور سائنسی تحقیق کے لیے اس کی جگہ لیں گے۔

Published: undefined

ناسا ہیڈ کوارٹر میں آئی ایس ایس کے ڈائریکٹر رابن گیٹنز نے کہا کہ ’’بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مائیکرو گریویٹی میں ایک اہم سائنسی پلیٹ فارم کے طور پر اپنی تیسری اور سب سے زیادہ پیداواری دہائی میں داخل ہو رہا ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined