سائنس

دنیا کی پہلی خاتون چاند پر کرے گی چہل قدمی، ’ناسا‘ کے مشن کی تیاری

بریڈین سٹاین نے کہا ’’صدر ٹرمپ نے چاند کے جنوبی قطب پر 2024 تک ایک مرد اور پہلی خاتون کو بھیجنے کے ہمارے منصوبے کو منظوری دینے کے ساتھ 1.6 ارب ڈالر کے اضافی فنڈ کی بھی منظوری فراہم کر دی ہے‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی ناسا سال 2024 تک چاند پر ایک مرد اور ایک خاتون کو بھیجنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، جس کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال-2020 کے لئے 1.6 ارب ڈالر کے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم برڈین سٹاین نے پیر کو ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

بریڈین سٹاین نے کہا ’’صدر نے چاند کے جنوبی قطب پر 2024 تک ایک مرد اور پہلی خاتون کو بھیجنے کے ہمارےمنصوبے کو منظوری دے دی ہے۔ اب صدر نے ہمارے کام پر یقین ظاہر کرتے ہوئے مالی سال 2020 کے تحت اس منصوبے کے لئے 1.6 ارب ڈالر کے اضافی فنڈ کو منظوری فراہم کر دی ہے‘‘۔

Published: undefined

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ اس فنڈنگ سے خلا پروجیکشن نظام اور ہیومن مون لینڈنگ کے نظام کی ترقی کو تقویت ملے گی۔ اس سے چاند کے قطبی علاقوں میں روبوٹ کے ذریعے ریسرچ کرنے جیسی صلاحیتوں کی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

Published: undefined

امریکہ ابھی تک چاند پر چھ مشن بھیج چکا ہے۔ اپولو-11 امریکہ سمیت دنیا کی طرف سے چاند پر بھیجا گیا پہلا کامیاب انسانی مشن تھا۔ مشن کو 16 جولائی 1969 کو لانچ کیا گیا تھا۔ 20 جولائی 1969 کو خلا باز نیل آرم اسٹرانگ اور ایڈون ایلڈرن چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان بنے تھے۔

Published: undefined

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ ہمارا ملک ایک مرتبہ پھر چاند پر مشن بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اگلے پانچ سالوں میں یہ کام ہو جائے گا۔ اس کے ذریعے پہلی بار کوئی امریکی خاتون چاند پر قدم رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو خلا کی بھی عظیم قوت بنانا چاہتے ہیں۔ چھ مئی سے شروع ہونے والی سٹیلائٹ کانفرنس میں ہندوستان سمیت دنیا کے 105 ممالک کے 15 ہزار سائنسدانوں نے کانفرنس میں حصہ لیا تھا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined