واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) آب و ہوا کی تبدیلی اور اس کے اثرات کا مطالعہ کرنے کے لئے ایک نیا ’ارتھ سسٹم آبزرویٹری‘ ڈیزائن کرے گی اور اس مشن میں ہندوستانی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کا اہم شراکت دار ہوگا۔
Published: undefined
ناسا نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز میں کہا’’ ناسا آب و ہوا میں تبدیلی ، آفات اور جنگل کی آگ ، زرعی بہتری کے اصلاحات اور اہم معلومات فراہم کرنے کے لئے زمین پر مبنی مشنوں کا ایک نیا سیٹ ڈیزائن کرے گا۔ ’ارتھ سسٹم آبزرویٹری‘ والا مصنوعی سیارہ انوکھے انداز میں ڈیزائن کیا جائے گا اوراس میں کام میں دونوں ادارے ایک دوسرے کی مدد کریں گے‘‘۔
Published: undefined
ناسا نے کہا ’’ناسا کے اس مشن میں اسرو کے ساتھ شراکت ہے۔ اس مشن کے ذریعہ زمین کی سطح میں نصف انچ سے بھی کم تبدیلی کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔ اس صلاحیت کو ’نسار‘ (ناسا-اسرو سنتھیٹک اپرچر ریڈار) مشن میں استعمال کیا جائے گا‘‘۔
Published: undefined
ناسا اس وقت ہندوستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے کے ساتھ ’نسار‘ تیار کرنے کے لئے مشترکہ طور پر کام کر رہا ہے اور اس کا مقصد مشترکہ طور پر زمین کا مشاہدہ کرنا ہے۔
’نسار‘ تیار کرنے کا ہدف زمین کی سطح پر ہونے والی ٹھیک ٹھیک تبدیلیوں کی نگرانی کرنا ، آتش فشاں دھماکا خیز مواد کے بارے میں متنبہ کرنا ، زیر زمین پانی کی فراہمی کی نگرانی میں مدد کرنا اور برف کی چادریں پگھلنے کی شرح کی نگرانی کرنا وغیرہ شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز