سائنس

کورونا : ایران میں کسی ایک دن میں نئے انفیکشنز کی کم ترین تعداد

دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس کے انفیکشن کا شکار ہونے والوں کی تعداد 3,362,778 ہو گئی ہے۔ ہفتہ دو مئی کے اعداد و شمار کے مطابق کووڈ انیس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 239,227 ہے۔

کورونا تازہ ترین: ایران میں کسی ایک دن میں نئے انفیکشنز کی کم ترین تعداد
کورونا تازہ ترین: ایران میں کسی ایک دن میں نئے انفیکشنز کی کم ترین تعداد 

دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس کے انفیکشن کا شکار ہونے والوں کی تعداد 3,462,778 ہو گئی ہے۔ امريکی جانز ہاپکنز يونيورسٹی اينڈ ريسرچ سينٹر کے ہفتہ دو مئی کے اعداد و شمار کے مطابق کووڈ انیس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 244,227 ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں اس انفیکشن کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ امريکا ميں ہلاکتوں کی تعداد پينسٹھ ہزار سے زائد ہے۔ عالمی سطح پر 11 لاکھ سے زائد افراد اس بيماری سے صحت ياب بھی ہو چکے ہيں۔

Published: undefined

يورپ ميں نئے کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد ڈيڑھ ملين سے بڑھ گئی

Published: undefined

يورپ ميں نئے کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد ڈيڑھ ملين يا پندرہ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ يورپ اب تک اس وبا سے سب سے زيادہ متاثرہ بر اعظم ہے۔ يہاں متاثرين کی مجموعی تعداد 1,506,853 ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد ڈيڑھ لاکھ سے زائد ہے۔ يورپ ميں اسپين، اٹلی، برطانيہ، فرانس اور جرمنی سب سے زيادہ متاثرہ ممالک ہيں۔

Published: undefined

10 مارچ کے بعد ایران میں نئے انفیکشنز کی کم ترین تعداد

Published: undefined

ایرانی حکام نے آج ہفتے کے دن بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں 'واضح کمی‘ واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران بھر میں کُل 802 نئے کیسز سامنے آئے جو 10 مارچ کے بعد سے کسی ایک دن میں نئے انفیکشنز کی سب سے کم تعداد ہے۔

Published: undefined

ایران میں کورونا وائرس کا اولین کیس فروری کے وسط میں سامنے آیا تھا تاہم اب تک وہاں اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 97 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ کووڈ انیس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 6200 کے قریب ہے۔

Published: undefined

امريکی حکام نے کووڈ انيس کے ليے آزمائشی دوا کی منظوری دے دی

Published: undefined

امريکی طبی حکام نے کووڈ انيس کے کافی سنجيدہ مريضوں کے علاج کے ليے 'ريمڈیسیويئر‘ نامی ايک آزمائشی دوا کی منظوری دے دی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سلسلے ميں اپنی يوميہ پريس بريفنگ کے دوران اس کے بارے بتايا۔ اينٹی وائرل دوا 'ريمڈیسیويئر‘ کو در اصل ايبولا کے مرض کے ليے تيار کيا گيا تھا تاہم گزشتہ دنوں کووِڈ انيس کے مريضوں پر اس کی آزمائش ميں مثبت اور حوصلہ بخش نتائج سامنے آئے اور اسی بنياد پر اس کی منظوری دی گئی۔ 'ريمڈیسیويئر‘ لينے والے کووڈ انيس کے مريض مقابلتاً جلد صحت ياب ہو جاتے ہيں۔ تاہم واضح رہے کہ اس دوا کی منظوری آزمائشی طور پر دی گئی ہے اور اسے حتمی طور پر کووڈ انيس کا علاج قرار نہيں ديا جا سکتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined