اینٹی وائرس میکافی کے تخلیق کار اور ڈیجیٹل کرنسیوں سے وابستہ ایک متنازعہ شخصیت جان میکافی نے گزشتہ روز ہسپانوی جیل میں خودکشی کر لی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا کی عدالت نے جان میکافی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔
Published: undefined
علاقائی حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن جیل کی میڈیکل ٹیم نے آخر کار ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’عدالتی وفد موت کی وجوہات کی تحقیقات کرنے پہنچا اور ہر چیز خودکشی سے موت کی نشاندہی کرتی ہے۔”
Published: undefined
خیال رہے کہ جان میکافی پر امریکہ میں ٹیکس چوری کا الزام تھا اور انہیں اکتوبر 2020 میں اسپین میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جان میکافی پر 2014ء سے 2018ء تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے کا الزام تھا، ان پر اثاثے چھپانے کا بھی الزام تھا، انہوں نے اپنی آمدنی دوسروں کے نام پر اکاؤنٹس میں جمع کی تھی۔
Published: undefined
جان مکافی مشاورت، لیکچرنگ، کریپٹو کرنسی اور دیگر ایسے ہی مختلف شعبوں میں اپنے کام کرنے کے بعد مشہور اور دولت مند بنے تھے۔ میکافی حالیہ برسوں میں بار بار یہ ذکر کر چکے تھے کہ ان کے خلاف ایک سازش رچی جا رہی ہے اور لوگ انہیں گرفتار کرنے کے درپے ہیں لیکن عدالت کا ماننا ہے کہ اس بارے میں کوئی حتمی ثبوت موجود نہیں ہے کہ ان کے خلاف سیاسی یا نظریاتی وجوہات کی بناء پر قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ تاہم، میکافی کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور کل بدھ کی صبح ہسپانوی قومی عدالت نے ان کی امریکہ حوالگی کا فیصلہ سنایا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز