سائنس

جاپان شہابیے پر خلائی گاڑی اتار کر نئی تاریخ رقم کر رہا ہے

جاپانی سائنس دان دو گاڑیوں (روورز) کو ایک جرمن ساختہ لینڈر کی مدد سے ایک شہابیے کی سطح پر اتار رہے ہیں۔ اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ کسی خلائی چٹان پر کوئی مصنوعی سیارہ اتارا گیا ہو۔

جاپان شہابیے پر خلائی گاڑی اتار کر نئی تاریخ رقم کر رہا ہے
جاپان شہابیے پر خلائی گاڑی اتار کر نئی تاریخ رقم کر رہا ہے 

بتایا گیا ہے کہ یہ خلائی مشن ہایابوسا اس سیارچے پر اتر چکا ہے اور اگلے ماہ اس خلائی جہاز میں موجود گاڑیاں سیارچے کی سطح پر اپنا کام شروع کر دیں گی۔ جاپانی خلائی تحقیقاتی ادارے JAXA کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس مشن میں گاڑیوں کا ایک جوڑا خلائی چٹان پر معائنے کے لیے اتارا گیا ہے۔ اس روبوٹک مشن کے ذریعے اس خلائی چٹان کی سطح کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔

Published: undefined

اس مشن کے پروجیکٹ مینیجر یوئی چی تسوڈا کے مطابق، ’’میرے پاس الفاظ نہیں، جن سے میں اپنی خوشی کا اظہار کر سکوں کہ کس طرح ہم ایک روبوٹک نظام کے تحت ایک شہابیے کی سطح کا جائزہ لینے کے قابل ہو چکے ہیں۔‘‘

Published: undefined

ہایابوسا دوئم نامی یہ خلائی مشن دسمبر 2014 میں روانہ کیا گیا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد ریوگُو نامی شہابیے کی سطح کا جائزہ لینا ہے۔ اس شہابیے کا نام ایک ڈریگن بادشاہ کے زیرسمندر محل کے نام پر ہے، جس کا جاپانی ثقافتی کہانیوں میں ذکر موجود ہے۔

Published: undefined

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس مشن کے ذریعے نظام شمسی میں زندگی کی ابتدا سے متعلق اہم معلومات ملیں گیں۔ ہایابوسا دوئم میں موجود دو گاڑیاں اس سیارچے کی کم زور قوت کشش کا فائدہ اٹھائیں گی اور اس کی سطح پر اچھلتی پھریں گی۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ زمین کے قریب موجود اس سیارچے پر یہ گاڑیاں چھلانگ لگاتے ہوئے 15 میٹر کی اونچائی تک پہنچ سکتی ہیں۔

Published: undefined

جاپانی خلائی تحقیقاتی ادارے JAXA کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’ریوگُو کی سطح پر قوت تجاذب انتہائی کم زور ہے۔ اس لیے چلتے ہوئے یہ گاڑیاں فضا میں اچھلیں گی۔‘‘

Published: undefined

اس بیان میں مزید کہا گیا، ’’ہم نے اس انتہائی چھوٹی خلائی چٹان کی ماہیت اور خواص کو سامنے رکھ کر یہ گاڑیاں بنائی ہیں اور امید ہے کہ یہ درست انداز سے کام کر سکیں گی۔‘‘

Published: undefined

جاپانی خلائی تحقیقاتی ادارے کے مطابق یہ مشن اس خلائی چٹان کی مٹی اور چٹانوں کے نمونے لے کر سن 2020 میں زمین پر واپس پہنچ جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined