نئی دہلی: ہندوستانی خلائی تحقیق کی تنظیم (اسرو) نے اپنے سال 2021 کے پہلے مشن میں کامیابی حاصل کرتے ہویے اتوار کی صبح آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی-سی51 کو لانچ کر دیا۔ اسرو نے اس مشن کے ذریعے ایمیزونیا-1 اور دوسرے 18 سٹیلائٹوں کو بھی خلا کے لیے روانہ کیا۔
Published: 28 Feb 2021, 11:40 AM IST
اسرو نے ایک بیان میں کہا کہ PSLV-C51، پی ایس ایل وی کا 53 واں مشن ہے۔ اس راکٹ کے ذریعے برازیل کے امیزونیا ون سیٹلائٹ کے ساتھ 18 دیگر سیٹلائٹ بھی خلا میں بھیجے گئے ہیں۔
اسرو کے مطابق یہ راکٹ چنئی سے تقریباً 100 کلومیٹر دور شری ہری کوٹا سے لانچ کیا گیا۔ اس راکٹ کو 28 فروری کو صبح 10 بج کر 24 منٹ پر لانچ کیا گیا تھا۔ اس کی الٹی گنتی ہفتے کی صبح 8.45 بجے شروع ہوئی تھی۔ ایمیزونیا-1 کو کامیابی کے ساتھ اس کی مدار میں داخل کر دیا گیا۔
Published: 28 Feb 2021, 11:40 AM IST
پی ایس ایل وی (پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل) سی 51 / ایمیزونیا-1 اسرو کی تجارتی یونٹ نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل) کا پہلا تجارت پر مبنی مشن ہے۔ ایمیزون -1 چار سال تک ڈیٹا بھیجتا رہے گا۔ برازیل سے سائنس دانوں کی ایک ٹیم اس سٹیلائٹ کی لانچنگ کے لئے ہندوستان آئی ہوئی ہے۔ اسرو کے چیئرمین کے سیون نے کہا کہ یہ ہندوستان اور برازیل دونوں کے لئے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمیزونیا-1 کو مکمل طور پر برازیل کے سائنس دانوں نے تیار کیا ہے۔
Published: 28 Feb 2021, 11:40 AM IST
اسرو کے اس تاریخی لمحے کے مشاہدہ کے لئے سائنس کے وزیر ستیش دھون خلائی مرکز میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لانچنگ کے لئے ہندوستان سے بہتر جگہ اور کوئی نہیں ہو سکتی ہے۔
امیزونیا-1 کے حوالہ سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سٹیلائٹ ایمیزون علاقہ میں جنگلات کی کٹائی کی نگرانی اور برازیل کے لیے متنوع زراعت کا تجزیہ کرے گا اور موجودہ بنیادی ڈھانچے کو مزید تقویت بخشے گا۔
Published: 28 Feb 2021, 11:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Feb 2021, 11:40 AM IST
تصویر: پریس ریلیز