حیدرآباد: پی ایس ایل وی ۔سی 45 مشن کو چھوڑنے کے لئے الٹی گنتی کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس مشن کے ذریعہ سٹلائٹس کو پہلی مرتبہ تین مختلف مداروں میں چھوڑا جائے گا۔ اس کی الٹی گنتی کا آغاز اتوار کو صبح 6 بجکر 27 منٹ پر ستیش دھون خلائی مرکز، سری ہری کوٹہ میں ہوگیا۔ اس کو کل صبح 9 بجکر 27منٹ پر دوسرے لانچ پیڈ کے ذریعہ چھوڑا جائے گا۔
ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی کی جانب سے 29 سٹلائٹس بشمول Primary pay load EMISAT کو کل چھوڑا جائے گا۔ آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ سے ان کو چھوڑا جائے گا۔ اس کے فوری بعد یہ راکٹ پہلے ڈی آر ڈی او کے الکٹرانک انٹلی جنس سٹلائٹ ایمی سیٹ کو 763 کیلو میٹر پر مدار میں چھوڑے گا۔
Published: undefined
ڈی آر ڈی او کے اس پے لوڈ کو چھوڑنے کے بعد آخری مرحلہ کا آغاز ہوگا جس میں 28 بیرونی سٹلائٹس کو چھوڑا جائے گا۔ بعد ازاں پی ایس۔ 4 خلائی تجربات کے پلیٹ فارم کے لئے ایک اور مدار میں راکٹ کو چھوڑے گا۔ پی ایس ایل وی سی 45 مکمل نئے راکٹ ہیں۔
Published: undefined
24 جنوری کے پیشرو مشن کے برخلاف جس میں راکٹ کو سرگرم ہونے کے لئے بیٹریز کا استعمال کیا جاتا تھا، اس مرتبہ سولار پیانلس کا استعمال کیا جائے گا۔ اس راکٹ کو 6 ماہ تک موثر رکھنے کے لئے سولار انرجی استعمال کی جائے گی۔
Published: undefined
اس مرتبہ کیرالا کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کی چھوٹی راکٹ بھی لے جائی جائے گی۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ایشیاء کی پہلی اسپیس یونیورسٹی ہے۔ اس سے سٹیلائٹ کا وزن 5 تا 10 کیلو ہے۔ اسرو اپریل کے اواخر میں چندریان 2 مشن چھوڑے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز