اس طویل آپریشن کو اس بچے کے معالج ڈاکٹروں نے دنیا میں اپنی نوعیت کا واحد اور انتہائی منفرد واقعہ قرار دیا ہے۔ مجموعی طور پر ڈاکٹروں کو اس نابالغ لڑکے کے منہ میں 547 دانت ملے تھے۔
Published: undefined
ان میں سے 526 چھوٹے بڑے دانت نکال دیے گئے اور اس کے منہ میں صرف 21 ایسے دانت رہنے دیے گئے، جن کے ساتھ ان طبی ماہرین کے مطابق ''اس بچے کی مسکراہٹ پہلے سے انتہائی مختلف اور خوبصورت ہو گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جنوبی بھارت کے ساحلی شہر چنئی میں جب اس لڑکے کو علاج کے لیے لایا گیا، تو ڈاکٹر اس کے منہ کا ایکسرے کرنے کے بعد یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے منہ کے نچلا حصہ دانتوں سے بھرا ہوا تھا۔
Published: undefined
یہ دانت زیادہ تر اس کے نچلے جبڑے میں اگے ہوئے تھے۔ دانتوں کی اس انتہائی غیر معمولی موجودگی اور غلط نشو ونما کو طبی طور پر 'اوڈونٹوما‘ (odontoma) کہتے ہیں۔
Published: undefined
Published: undefined
آپریشن کے بعد چنئی شہر کے ایک ٹیچنگ ہسپتال کی ماکسیلوفیشیل پیتھالوجی کے شعبے کی سربراہ ڈاکٹر پرتیبھا رامانی نے بتایا، ''اس بچے کے نچلے جبڑے میں پوری ایک تھیلی تھی، جس میں سینکڑوں دانت موجود تھے۔ ان کا سائز صفر اعشاریہ ایک ملی میٹر سے لے کر 15 ملی میٹر تک تھا۔ ہم نے آپریشن کر کے ایسے کُل 526 دانت اس بچے کے منہ سے نکالے۔ طبی طور پر یہ سب دانت تھے، اس لیے کہ ان کی باقاعدہ بالائی سطحیں یا کراؤن بھی تھے اور جڑیں ہونے کے علاوہ ان پر باقاعدہ انیمل بھی بنا ہوا تھا۔‘‘
Published: undefined
ڈاکٹروں کے مطابق اس لڑکے کے منہ سے جو سوا پانچ سو سے زائد دانت نکالے گئے، ان کا وزن مجموعی طور پر 200 گرام بنتا ہے۔ اب اس لڑکے کو 'اکیس صحت مند دانتوں‘ کے ساتھ ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے۔
Published: undefined
Published: undefined
متعلقہ ہسپتال کی انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے، ''ہم نے اس لڑکے کے منہ سے جو سینکڑوں دانت نکالے ہیں، وہ طبی طور پر ہماری آج تک کی کارکردگی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے۔‘‘
Published: undefined
جب اس لڑکے کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا، تو اس نے اپنے والد کے ساتھ خوشی خوشی اپنے گھر جاتے ہوئے کہا، ''مجھے اب کوئی درد نہیں ہو رہا۔‘‘ متعلقہ ہسپتال کی طرف سے یہ بھی کہا گہا ہے کہ اس بچے کا علاج مفت کیا گیا۔
Published: undefined
اس سے قبل بھارت ہی میں ممبئی شہر کے ایک ہسپتال میں سن 2014ء میں بھی ایک نوجوان لڑکے کے جبڑے کی سرجری کی گئی تھی۔ تب ڈاکٹروں نے اس کے منہ سے مجموعی طور پر 'اوڈونٹوما‘ کے نتیجے میں پائے جانے والے 232 دانت نکال دیے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined