ہڑپا کی تہذیب اپنے وقت کی حیرت انگیز طور پر ایک نوکھی تہذیب تھی۔ شہروں کی بناوٹ انھیں گھروں محلوں اور سڑکوں کا انتظام نہایت منصوبہ بندی سے کیا گیا تھا۔ سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان شہروں میں پانی کا انتظام بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا تھا۔ اس کی سب سے اچھی مثال گجرات کے ڈولا ویرا علاقہ میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ وہاں پر معمولی مانسون کی بارش اور دو چھوٹی موسمی نہروں کے بعد وہاں پر ہر طرح کی کوشش سے پانی کو سنبھال کر رکھنے کے ثبوت ملتے ہیں۔
Published: undefined
شہروں کی چہار دیواری کے اندر انگنت چھوٹے چھوٹے تالاب جو آپس میں جڑے ہوئے تھے اس کے علاوہ شاید دنیا کا سب سے بڑا تالاب جو 74 میٹرلمبا، 26 میٹر چوڑا اور 7 میٹر گہرا تھا، ڈولاویرا کی انفرادی پہچان ہے۔ پانی کو بچا کر رکھنے کا زمین دوز انتظام بھی تھا۔ سیلاب کے پانی کے نکلنے کی بڑی نالیاں (جو 5 فیٹ سے زیادہ چوڑی) اب بھی موجود ہیں۔ پانی کے یہ سارے انتظامات کو استعمال کرنے کے لئے زمینی ڈھلان کو بہت سوچ سمجھ کر استعمال کیا گیا تھا۔
Published: undefined
سندھ میں موہن جودارو کے علاقہ میں تقریباً 700 کنویں پائے گئے جو عام لوگوں کے لئے نہانے (Great Baths) کے لئے استعمال ہوتے تھے۔ ہڑپا کے رہنے والے گھروں (کچھ دو منزلہ مکان) میں رہتے تھے ان کے لئے صاف پانی اور گندے پانی کے نکلنے کے خاص انتظام تھے۔ گھروں سے نکل کر گندہ پانی بڑی نالیوں کے ذریعہ شہر سے باہر جانے کا انتظام تھا تاکہ گندگی آبادی میں نہ پھیلے۔ اس طرح کا انتظام آج کل بھی بہت سے شہروں میں نہیں ہے۔
Published: undefined
موہن جودارو کے عام لوگوں کے نہانے کے غسل خانہ (Great Baths) اور تقریباً 700 کنویں اس بات کا ثبوت ہیں کہ صفائی ستھرائی اور پانی کی طرف خاص توجہ دی جاتی تھی۔ جسمانی صفائی کے لئے لوٹے استعمال کیے جاتے تھے۔ جس کی شکل میں ابھی بھی کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ نہانے کا خاص انتظام نہ صرف رہنے والوں کے لئے بلکہ تجارت کی غرض سے آنے والوں کے لئے بھی تھا۔ اسطرح کا انتظام اس زمانہ کی کسی اور تہذیبوں، مصری، میسوپوٹامیا اور چین میں نہیں پایا گیا ہے۔
Published: undefined
عام لوگوں کے لئے شہری سہولتوں کے علاوہ ہڑپا تہذیب کی حیرت انگیز چیز پورے علاقہ میں یکساں وزن کرنے کے باٹ ہوا کرتے تھے۔ اس کے برخلاف میسوپوٹامیا میں نہ صرف مختلف علاقوں میں تولنے والے باٹ میں فرق ہوا کرتا تھا بلکہ مختلف چیزوں کو وزن کرنے کے باٹ بھی مختلف ہوتے تھے جس کی وجہ سے تجارتی لین دین بہت زیاہد مشکل رہا ہوگا۔ وادی سندھ کی تہذیب کے پورے علاقہ کے ہر شہر میں چیزوں کو وزن کرنے کا ایک ہی طریقہ تھا جس کی وجہ سے تجارتی لین دین میں بہت آسانی رہی ہوگی۔
Published: undefined
ہڑپا تہذیب کی بہت ساری خصوصیات میں ایک چوڑیوں اور ہاتھ میں کڑے کا رواج بہتات سے ہوتا تھا۔ کھدائی میں ہر جگہ ہزاروں کی تعداد میں نہایت خوبصورت کڑے صرف ہڑتا میں ہی ملتے ہیں، جبکہ چین اور میسوپوٹامیا میں ان کا استعمال بہت کم تھا۔ ہر ہاتھ میں پہننے کے لئے کڑے مرد اور عورت دونوں ہی استعمال کرتے تھے۔
Published: undefined
ہڑپا تہذیب کی درجنوں خاص انفرادی چیزیں ہیں لیکن دو اور پہلو ایسے ہیں جو ہم اب بھی 21 ویں صدی میں دیکھ سکتے ہیں۔ پہلی پیپل کے پیڑ کی اہمیت پر زور اور دوسری کھانا کھانے کی اوپری کنارے پر مڑی ہانڈی، جو ہانڈی کو اٹھائے رکھنے میں مددگار ہوتی ہے۔ برتنوں کی مختلف قسمیں مختلف شہروں میں پائی گئیں لیکن یہ خاص ہانڈی سبھی جگہوں پر استعمال ہوتی تھی۔
Published: undefined
ہڑپا تہذیب کا سب سے بڑا انفرادی پہلو اس کی وسعت (پھیلاؤ) ہے۔ یہ تہذیب تقریباً 10 لاکھ اسکوائر کلو میٹر میں پھیلی ہوئی تھی اور اس کی آبادی اس وقت کی تمام اور تہذیبوں سے کہیں زیادہ تھی۔ اس کی وسعت کا اندازہ آپ اس سے لگا سکتے ہیں کہ موجودہ ہندوستان تقریباً 30 لاکھ اسکوائر کلو میٹر میں ہے یعنی ہڑپا تہذیب موجودہ ہندوستان کے ایک تہائی علاقہ میں تھی۔ اتنے بڑے علاقہ کا نظم و ضبط یکساں طریقہ سے چلانا بغیر کسی فوج اور بادشاہ کے ایک حیرت انگیز بات ہے۔ اس پورے علاقہ میں ایک طرح کے وزن، مہریں۔ زبان، شہروں کی بناوٹ، پانی کا انتظام، گھروں کے لئے ایک خاص ناپ کی اینٹوں کا استعمال بغیر مواصلات کے موجود طریقوں سے کرپانا ایک انتہائی مشکل اور حیرت انگیز کارنامہ ہے۔
Published: undefined
زیادہ تر تاریخ کے ماہرین کا خیال یہ ہے کہ اس طرح کی اتنی پھیلی ہوئی تہذیب کےنظم وضبط کو چلانے والے لوگوں کا ایک گروپ تھا اور یہ خاص لوگ سارے اہم فیصلے کرتے رہے ہوں گے۔
اس تہذیب سے جڑی کچھ اور باتیں اگلی قسط ملاحظہ فرمائیں میں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز