نئی دہلی: سرچ انجن گوگل نے بدھ کے روز ہندوستانی خلائی سائنسدان اور ہندوستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم کے سابق صدر اڈوپی رام چندر راؤ پر ڈوڈل بناکر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ گوگل نے آج اپنے ڈوڈل کو ہندوستانی سائنسدان پروفیسر اڈوپی رام چندر راؤ کو 89 ویں سالگرہ کے موقع پر وقف کیا۔
Published: undefined
ان کی سربراہی میں ملک نے 1975 میں اپنا پہلا مصنوعی سیارہ ’آریہ بھٹ‘ کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کیا۔ ہندوستان کے سیٹلائٹ پروگرام کو ایک نئی سمت دینے والے راؤ کو ’سیٹلائٹ مین آف انڈیا‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
Published: undefined
وہ 10 مارچ 1932 کو کرناٹک کے اڈوپی میں پیدا ہوئے تھے۔ حکومت نے انھیں 1976 میں سائنس اور انجینئرنگ کے شعبے میں کارہائے نمایاں کیلئے پدم بھوشن اور سال 2017 میں پدم وبھوشن سے نوازا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز