سائنس

دمشقی تلوار سازی کے طریقے پر تیار کردہ دنیا کا تیز ترین خنجر

دمشق کے ماہر لوھار انتہائی تیز اور لچک دار تلوار تیار کرنے میں مہارت رکھتے تھے۔ لیکن ایک جرمن دھات ساز نے اسی طریقے کو استعمال میں لاتے ہوئے دنیا کا تیز اور مہنگا ترین خنجر تیار کیا ہے۔

دمشقی تلوار سازی کے طریقے پر تیار کردہ دنیا کا تیز ترین خنجر
دمشقی تلوار سازی کے طریقے پر تیار کردہ دنیا کا تیز ترین خنجر 

پینتالیس سالہ شائیڈلر نے اپنے 'سُپر خنجر‘ کو نیسمُک کا نام دیا ہے۔ شائیڈلر لوہار کو بچپن ہی سے تلواروں اور چاقوؤں کی جادوئی دنیا سے لگاؤ تھا۔ تلوار کی دھار طاقت اور قوت کی مظہر ہوتی ہے۔

Published: undefined

شائیڈلر نے ہتھیاروں اور اوزاروں کی تاریخ پڑھی اور انہیں تیار کرنے کی ساڑھے تین ہزار سال قبل تک کی تراکیب سیکھیں۔ اپنی ورکشاپ میں اس نے انہی قدیمی فنون کو دوبارہ زندہ کیا۔ لارس شائیڈلر کہتے ہیں، ''کہا جا سکتا ہے کہ چھری یا چاقو دنیا کے قدیم ترین اوزاروں میں سے ایک ہے۔ روایتی طور پر دھات سازوں کے ہاں چاقو تیار کیا جانا انسانی ثقافت کا حصہ رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

دمشقی فولاد سے تیار کردہ تلوار شاہکار فن پارہ سمجھی جاتی تھی۔ تلوار سازی کا یہ طریقہ شام سے شروع ہوا۔ اس جیسی تیز دھار کسی اور ہتھیار کی نہیں تھی اور لچک دار ہونے کے باعث بھی یہ تلوار لاثانی تھی۔ شمشیر زنی کے مقابلوں میں یہ ناقابل شکست تھی اور اسے صرف انتہائی ماہر لوہار ہی تیار کرتے تھے۔

Published: undefined

دمشقی انداز میں تلوار سازی انتہائی محنت طلب کام ہے۔ شائیڈلر اور اس کے ساتھی کو کئی تہوں پر مبنی بلیڈ کو تیس سینٹی سینٹی میٹر تک لانا پڑتا ہے۔ پھر انتہائی گرم اسٹیل کی تہہ در تہہ ایک دوسرے پر رکھا جاتا ہے اور یہ عمل 480 تہوں تک دہرایا جاتا ہے۔

Published: undefined

ابتدائی کام مکمل ہونے کے چند دنوں بعد شائیڈلر بلیڈ کی جیومیٹری پر کام شروع کرتے ہیں۔ بلیڈ جتنا پتلا ہو، اس کی دھار اتنی ہی تیز ہوتی ہے۔

Published: undefined

چاقو یا خنجر کی خاص شکل نکالنے کے لیے وہ اسے مخصوص تیزاب میں ڈبوتے ہیں جس کے نتیجے میں ایک پیٹرن بن جاتا ہے۔ دھار انتہائی خوبصورت بھی ہے اور انتہائی تیز بھی۔

Published: undefined

لارس شائیڈلر کہتے ہیں، ''اس کی بنیاد روایتی آہن سازی پر مبنی ہے۔ پھر عصر حاضر کی جدید تکنیک اور زنگ سے بچاؤ کے جدید طریقے بھی استعمال میں لائے جاتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

ڈریسڈن میں قائم ادارے فراؤن ہوفر میں مناسب ٹیکنالوجی دستیاب ہے۔ محققین نے دھار کو محفوظ بنانے کے لیے انتہائی سخت کوٹنگ ایجاد کی ہے۔ بہترین دستکاری اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی قیمت بھی ہے۔ ایک نیسمُک چاقو کی قیمت چار ہزار یورو ہے۔

Published: undefined

اختتامی آرائشی مرحلہ چاقو کو حتمی شکل دیتا ہے۔ اس کی دھار ناقابل یقین حد تک پتلی ہے، دھار ایک ملی میٹر کے ہزارویں حصے جتنی ہے اور یہ اس قدر تیز ہے کہ بال کو بھی دو حصوں میں تقسیم کر سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined