رواں برس کیمسٹری کا نوبل انعام تین سائنسدانوں کے نام کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں امریکی خاتون سائنسدان فرانسِس ایچ آرنلڈ اور جورج پی اسمتھ اور ایک برطانوی محقق گریگری پی ونٹر شامل ہیں۔ نوبل پرائز کے ساتھ دی جانے والی انعامی رقم کا نصف امریکی خاتون سائنسدان فرانسس ایچ آرنلڈ کو دیا جائے گا۔ ان تمام کو پروٹین کے شعبے میں بریک تھرو ریسرچ پر اس انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا۔
Published: undefined
62 سالہ فرانسس ہملٹن آرنلڈ نوبل انعام کی تاریخ کی پانچویں خاتون ہیں، جنہیں کیمیا کے شعبے میں یہ انعام حاصل ہوا ہے۔ ان میں پولش نژاد فرانسیسی سائنسدان میری کیوری بھی شامل ہیں جنہوں نے سن 1903 میں پہلے فزکس میں اور پھر سن 1911 میں کیمسٹری میں یہی انعام حاصل کیا۔
Published: undefined
سن 1935 میں فرانسیسی خاتون کیمیا دان ایرین کیوری کو نوبل پرائز دیا گیا تھا۔ سائنسدان ایرین کیوری دو نوبل انعام حاصل کرنے والی میری کیوری کی بیٹی تھیں۔ سن 1964 میں برطانیہ کی سائنسدان ڈورتھی ہوجکِن کو نوبل انعام سے نوازا گیا۔ چوتھی خاتون اسرائیل کی کیمیا دان ادا یونات تھیں۔ اس کے نو برس بعد یعنی 2018ء میں امریکی خاتون کو کیمسٹری کے شعبے میں نوبل انعام ملا ہے۔
Published: undefined
امریکی خاتون ریسرچر فرانسس ہملٹن آرنلڈ کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی کے شعبے میں کیمیکل انجینیئرنگ اور بائیو انجینیئرنگ سے وابستہ ہیں۔ تیرہ برس قبل ان میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد میں علاج سے وہ اس مرض سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھیں۔ وہ تین بیٹوں کی والدہ ہیں۔
Published: undefined
رواں برس کے نوبل انعام کے اعلان کا سلسلہ پیر پہلی اکتوبر سے شروع ہو چکا ہے۔ پہلا نوبل انعام میڈیسن کے شعبے میں ایک امریکی اور ایک جاپانی سائنسدان کو دیا گیا تھا۔ منگل کو فزکس کا نوبل پرائز تین سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔
Published: undefined
نوبل انعام برائے امن کا اعلان رواں ہفتے کے اختتام پر کیا جائے گا۔ نوبل انعامات ہر سال 10 دسمبر کو ایک خصوصی تقریب میں دیے جاتے ہیں۔ نوبل انعام دینے کا سلسلہ سن 1901 سے شروع ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب