سائنس

کوئلہ پر مبنی ہائی تھرمل پاور پلانٹ کے لئے مقامی سطح پر روٹر بنانے کا فیصلہ

کوئلہ سے چلنے والے تھرمل پاور پلانٹس کے لئے جلد ہی دیسی ’سپر الائے اسٹیم ٹربائن روٹر‘ کی تعمیر کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 700 ڈگری درجہ حرارت پر پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر سکتا ہے

تصویر بشکریہ ڈی ڈی نیوز
تصویر بشکریہ ڈی ڈی نیوز 

نئی دہلی: کوئلہ سے چلنے والے تھرمل پاور پلانٹس کے لئے جلد ہی دیسی ’سپر الائے اسٹیم ٹربائن روٹر‘ کی تعمیر کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 700 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ درجہ حرارت پر پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر سکتا ہے۔

Published: undefined

ہائی تھرمل پاور پلانٹس میں پیداوار کے دوران درجہ حرارت 700 ڈگری سنٹی گریڈ سے زیادہ چلایا جاتا ہے۔ انھیں ’ایڈوانس الٹرا سپرکریٹیکل پلانٹ‘ کہا جاتا ہے۔ ایسے ہندوستانی پلانٹوں کی تنظیم ایڈوانس الٹرا سپرکریٹیکل (اے یو ایس سی) کنسورٹیم نے ان پلانٹس کے روٹر کو بنانے میں استعمال کے لئے نکیل پر مبنی الائے (دھاتوں کا مرکب) 617 ایم کا انتخاب کیا ہے جو ملک میں بھی آسانی سے دستیاب ہوسکے گا ، لیکن ان روٹرکے ٹسٹ کی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان کی سرٹیفیکیشن میں رکاوٹ آرہی تھی۔

Published: undefined

بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹڈ (بی ایچ ای ایل۔ بھیل ) نے محکمہ سائنس اینڈ ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کی مدد سے ان روٹرز کی جانچ کی سہولت تیار کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔ بھیل کے پاس کئی تھرمل پاور پلانٹس کی کامیابی کے ساتھ بنانے کا تجربہ ہے۔ یہ ’ہائی ٹمپریچر اسپن ٹسٹ رگ‘ حیدرآباد میں تیار کیا جائے گا۔ یہاں بہت زیادہ درجہ حرارت اور دباؤ کی وجہ سے 617 ایم الائے سے تیار روٹر پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کیا جائے گا اور یہ دیکھا جائے گا کہ روٹر اس دباؤ کو کتنے وقت تک برداشت کرسکتا ہے۔

Published: undefined

ڈی ایس ٹی نے بتایا کہ اس ٹسٹ سنٹر میں ، نو ہزار کلو گرام وزنی روٹر کی کارکردگی 800 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور فی منٹ 3،600 گردش پر تجزیہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی طویل عرصے تک مسلسل کام کرنے کی ان کی کارکردگی کا بھی اندازہ لگایا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined