سائنس

چینی ہیکر مصنوعی ذہانت پر مبنی مواد کے ذریعے ہندوستان کے عام انتخابات کو متاثر کریں گے: مائیکروسافٹ

مائیکروسافٹ نے انتباہ دیا ہے کہ چین کے ہیکر اے آئی (مصنوعی ذہانت) کا استعمال کر کے انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کریں گے

<div class="paragraphs"><p>ہیکر کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

ہیکر کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: رواں برس دنیا کے کئی اہم ممالک میں انتخابات ہو رہے ہیں، جن میں ہندوستان، جنوبی کوریا اور امریکہ شامل ہیں۔ مائیکروسافٹ نے انتباہ دیا ہے کہ چین کے ہیکر اے آئی (مصنوعی ذہانت) کا استعمال کر کے ان انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کریں گے۔

Published: undefined

مائیکروسافٹ کے مطابق چینی ہیکر میم، ویڈیو اور آڈیو کے ذریعے انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیک کمپنی کے مطابق چین ووٹروں کو منقسم کرنے کے لیے فرضی سوشل میڈیا کھاتوں کا استعمال کر رہا ہے۔ کمپنی نے پوسٹ میں کہا، ’’چین نے دنیا بھر میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اے آئی پر مبنی مواد کے استعمال میں اضافہ کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

مائیکروسافٹ کے مطابق اے آئی ٹولز ہیکرز کے لیے ہتھیاروں کی طرح خطرناک ثابت ہو رہے ہیں، کیونکہ وہ انہیں اپنی مرضی کے مطابق استعمال کر رہے ہیں۔ اب ان اے آئی ٹولز کے ذریعے ڈیپ فیک اور ایڈیٹ ویڈیوز بنانا آسان ہے۔ ہیکرز جعلی اکاؤنٹس کو آسانی سے چلا سکتے ہیں اور یہاں تک کہ مشہور رہنماؤں کی آوازوں کو بھی کلون کیا جا سکتا ہے، پھر اسے بڑے پیمانے پر عوامی سطح پر شیئر کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد یہ وائرل ہو کر لاکھوں لوگوں تک پہنچ سکتا ہے۔

Published: undefined

چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) سے وابستہ لوگوں کے گمراہ کن سوشل میڈیا کھاتوں نے امریکی ووٹروں کو تقسیم کرنے والے اہم مسائل پر متنازعہ سوالات اٹھانا شروع کر دئے ہیں۔ رواں سال تائیوان کے صدارتی انتخابات میں بھی چین سے وابستہ سائبر ہیکروں نے اے آئی پر مبنی مواد کا استعمال کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined