نئی دہلی: امریکہ کی مشہور کمپنی ایپل نے سال 2020 میں اپنے نئے فون کے ساتھ چارجر اور ایئرپوڈ (ایئرفون) دینے کا سلسلہ بند کر دیا۔ کمپنی کے اس فیصلے سے صارفین ضرور ناراض ہوئے لیکن کمپنی کو اس سے بھاری منافع ہوا۔ ایک تازہ رپورٹ میں اس حقیقت کا انکشاف ہوا ہے۔
Published: undefined
کمپنی نے آئی فون 12 کے ساتھ چارجر اور ایئرپوڈ نہیں دینے کے اقدام کے پیچھے کئی وجوہات بیان کیں اور ماحولیاتی تحفظ کا بھی حوالہ دیا۔ تاہم لوگوں کا خیال تھا کہ کمپنی نے یہ قدم اپنے منافع میں اضافے کے لیے لیا ہے۔ اس اقدام سے کمپنی کو ہونے والے فائدہ کا انکشاف ہونے کے بعد منافع کے لئے اس فیصلے کو لینے کے نظریہ کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق باکس سے چارجر اور ایئر پوڈ نکالے جانے کی وجہ سے آئی فون کی پیکیجنگ چھوٹی ہو گئی۔ کمپنی نے آئی فون کے ریٹیل بکس کو پہلے سے چھوٹا کر دیا ہے جس کی وجہ سے کمپنی کو کافی منافع ہوا ہے۔ دراصل، باکس کے چھوٹے سائز کی وجہ سے، 70 فیصد مزید آلات شپمنٹ میں فٹ ہونے کے قابل ہو گئے۔ زیادہ باکس ہونے کا مطلب ہے کہ ایپل ایک وقت میں زیادہ آئی فون بھیجنے میں کامیاب ہو سکے گی۔
Published: undefined
کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس سے کاربن کے اخراج میں 20 لاکھ میٹرک ٹن تک کی کمی لائی جاسکتی ہے جو کہ تقریباً 5 لاکھ کاروں کو سڑک سے ہٹانے کے برابر ہوگی۔ تاہم ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے چارجر اور ایئر پوڈز کو ہٹا کر 5 ارب پاؤنڈ بچا لئے ہیں، یہ تقریباً 498 ارب روپے ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے نئے آئی فونز کے ساتھ باکس میں ملنے والی ایکسسریز کو ہٹا کر آئی فون کے لئے 5-جی موڈیم میں ہونے والے خرچ کو دوگنا کر دیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ریٹیل باکس کے سائز میں کمی کی وجہ سے کمپنی نے شپنگ لاگت میں بھی تقریباً 40 فیصد کی بچت کی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی صارفین کو الگ سے چارجرز اور ایئر پوڈ فروخت کر کے بھی پیسے کما رہی ہے۔ یعنی کمپنی نے صرف دو سالوں میں اپنے اس اقدام کی بدولت کئی سو ارب روپے بچائے ہیں۔ خیال رہے کہ باکس سے چارجر اور ایئرفون ہٹانے کی فہرست میں سامسنگ اور شیومی بھی شامل ہیں۔ تاہم، شیومی اپنے صارفین کو چارجر کے ساتھ اور اس کے بغیر اسمارٹ فون خریدنے کا اختیار دیتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز