ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے جمعہ کی صبح سورج کا مطالعہ کرنے کے لیے آدتیہ ایل 1 مشن کے زمین سے جڑے چوتھے عمل (منیوور ) کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔مدار میں اضافے کا آپریشن آج 0200 بجے اسرو ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک ( آئی ایس ٹی آر اے سی)، بنگلورو میں کیا گیا۔
Published: undefined
اسرو نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر پوسٹ کیا ’’سورج کا مطالعہ کرنے والے ہندوستان کے پہلے خلائی مشن، آدتیہ ایل 1 نے جمعرات/جمعہ کے اوائل میں اپنا چوتھا زمینی عمل کامیابی سے مکمل کرلیا۔‘‘اس نے کہا ’’ چوتھا زمین سے منسلک منیوور (ای بی این#4) کامیابی کے ساتھ انجام پا گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
خلائی ایجنسی نے ایکس پر لکھا ’’ بنگلورو، ایس ڈی ایس سی-ایس ایچ اے آر اور پورٹ بلیئر میں اسرو کے گراؤنڈ اسٹیشنوں نے اس آپریشن کے دوران سیارے کو ٹریک کیا، جب کہ اس وقت آدتیہ ایل- 1 کے لیے فجی جزائر گروپ میں ایک نقل و حمل کے قابل ٹرمینل پوسٹ برن آپریشن میں تعاون کرے گا۔‘‘ حاصل کردہ نیا مدار 256 کلومیٹر ضرب121973 کلومیٹر ہے۔
Published: undefined
اگلا منیوور، ٹرانس- لیگرینگین پوائنٹ 1 انسرشن (ٹی ایل 1 آئی)، جو کہ زمین سے روانگی کی علامت ہے، کا وقت 19 ستمبر کو تقریباً 2 بجے طے ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو ) نے اعلان کیا ’’سورج کا مطالعہ کرنے کے لیے ہندوستان کے پہلے خلائی مشن، آدتیہ ایل 1 نے جمعرات کے شروع کے گھنٹوں میں اپنا چوتھا زمین پر مبنی عمل کامیابی سے مکمل کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز