واشنگٹن: گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے گوگل ٹرانسلیٹ پلیٹ فارم میں تین کروڑ سے زائد لوگوں کے ذریعے بولی جانے والی 24 نئی زبانیں شامل کی ہیں۔ یہ اطلاع بی بی سی نے جمعرات کے روز دی ہے۔ ان میں افریقہ میں بولی جانے والی دس نئی زبانیں لینگالا، ٹووی، ٹگرینیا سمیت دیگر زبانیں شامل ہیں۔
Published: undefined
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ زبان کی رکاوٹوں کو ختم کرنے اور دنیا بھر کے فرقوں کو جوڑنے میں مدد کرنے کی اپنی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب وہ ان زبانوں کی طرف توجہ مبذول کر انا چاہتی ہےجو زیادہ تر ٹیکنالوجی میں نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔
Published: undefined
بیان میں کہا گیا کہ اس میں شمالی ہندوستان میں بولی جانے والی بھوجپوری بھی شامل ہے، جسے تقریباً پانچ کروڑ لوگ بولتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نیپالی، فجی اور دھیویہی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اب گوگل ٹرانسلیٹ پر کل 133 زبانیں دستیاب ہو گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined