نئی دہلی: مکیش امبانی کی ملکیت والی ریلائنس جیونے 5 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کے بعد چینی کمپنی ہواوے کو سخت مقابلہ دینےکے لئے تیار ہے۔ منگل کو امریکہ میں ریلائنس جیو 5 جی ٹیکنالوجی کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا۔ چین سے کورونا وبا کی وجہ سے بہت سے ممالک نے چینی کمپنی ہواوے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایسے حالات میں گھریلو وسائل سے تیار ریلائنس جیو کا 5 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کے بعد چینی کمپنی ہواوے کے لئے یہ ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ہواوے پر پابندی کی وجہ سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کمپنیاں اور حکومتیں 5 جی ٹیکنالوجی کے لئے جیو کو اپنا سکتی ہیں۔
Published: undefined
ریلائنس جیوامریکی ٹیکنالوجی کمپنی کوالکوم کے اشتراک سے اپنی 5 جی ٹیکنالوجی اور امریکہ سے متعلقہ مصنوعات کی جانچ کر رہی ہے۔ منگل کے روز امریکہ کے سان ڈیاگو میں ایک ورچوول پروگرام میں ریلائنس جیو کے چیئرمین میتھیو اومن نے 5 جی یٹکنالوجی کا کامیاب تجربہ کا اعلان کیا۔
Published: undefined
میتھیو اومن نے کہا کہ کوالکوم اور ریلائنس کی ذیلی تنظیمیں ریڈیسس کے ساتھ مل کر فائیو جی ٹیکنالوجی اور اس سے متعلق مصنوعات پر کام کر رہی ہیں تاکہ اسے جلد ہی ہندوستان میں لانچ کیا جائے۔ ریلائنس جیو نے کوالکوم کے ساتھ مل کر کچھ ایسے 5 جی پروڈکٹس تیار کیں ہیں جنہیں 1000 ایم بی پی ایس سے زیادہ کی رفتار پر پرکھا گیا ہے۔ تجربہ کے لئے ریلائنس جیو نے5 جی ٹیکنالوجی مہیا کرائی ہے۔
Published: undefined
مکیش امبانی نے تین مہینے قبل 15 جولائی کو ریلائنس انڈسٹریز کی جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریلائنس جیو کے 5 جی ٹیکنالوجی تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس دیسی ٹیکنالوجی کو ملک کو سونپتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ 5 جی اسپکٹرم دستیاب ہوتے ہی ریلائنس جیو 5 جی ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ کمپنی نے ٹیکنالوجی برآمد کرنے کے حوالے سے اپنے منصوبوں کو صاف کردیا ہے۔ کمپنی اس کامیاب تجربہ کے بعد 5 جی ٹیکنالوجی کو برآمد کرنے پر زور دے گی۔
Published: undefined
اگرچہ ہندوستان میں ابھی تک 5 جی ٹیکنالوجی کے تجربہ کے لئے اسپکٹرم دستیاب نہیں ہے، لیکن ریلائنس جیو کی 5 جی ٹیکنالوجی کا امریکہ میں کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی تمام پیرامیٹرز پر شاندار طریقے سے کھری اتری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز