حیدرآباد: ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) زمین کی تصویریں اور نقشہ سازی والے سٹلائیٹ کارٹوسیٹ 3 کو امریکہ کے دیگر 13تجارتی نینو سٹلائیٹس کے ساتھ 25 نومبر کو چھوڑے گی۔ اسرو کے مطابق آندھرا پردیش کے سری ہریکوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی-سی 47 کے ذریعے ان سٹیلائٹوں کی لانچنگ عمل میں لائی جائے گی۔
Published: 19 Nov 2019, 7:11 PM IST
یہ لانچنگ 25 نومبر 2019 کو ہندوستانی وقت کے مطابق 9.28 شب کی جائے گی۔ کارٹوسیٹ-3 تیسری نسل کا ایک جدید ترین اور موثر سیٹیلائٹ ہے جو بہترین تصاویر لینے میں اہل ہے۔ یہ سٹیلائٹ امریکہ کے 13 تجارتی نینو سیٹلائٹوں کو بھی اپنے ساتھ لے کر جائے گا۔ اسرو نے کہا ہے کہ ان سٹلائیٹس کو چھوڑنا موسمی حالات پر منحصر ہوگا۔
Published: 19 Nov 2019, 7:11 PM IST
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی اسرو اپریل اور مئی میں 2 سرویلانس سٹیلائٹ لانچ کر چکا ہے۔ اسرو نے 22 مئی کو سرویلانس سٹیلائٹ ریسیٹ 2-بی اور یکم اپریل کو ای ایم آئی سیٹ لانچ کیا تھا۔ ان دونوں کا بنیادی کام دشمنوں کے رڈار پر بھی نگاہ رکھنا ہے۔
Published: 19 Nov 2019, 7:11 PM IST
کارٹوسیٹ یعنی ’ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ‘ ایک ایسا سٹیلائٹ ہے جو زمین کی بہت صاف تصویر لے سکتا ہے۔ اس کی تصویر اتنی شفاف ہوتی ہیں کہ کسی شخص کی ہاتھ میں بندھی ہوئی گھڑی کا وقت بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ بنیادی طور پر اس سٹیلائٹ کا کام خلاء سے ہندوستانی سرزمین کی نگرانی کرنا ہوگا۔
Published: 19 Nov 2019, 7:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Nov 2019, 7:11 PM IST