نئی دہلی: ٹیلی مواصلات کے شعبے میں جاری مقابلے کے دور میں ٹکر دینے کے لئے آئڈيا سیلولر اور ووڈافون انڈیا کے انضمام پر حکومت کی منظوری مل چکی ہے اور اس کے لئے تقریبا تمام کارروائیاں بھی مکمل ہو گئی ہیں اور جلد ہی انضمام کے بعد بننے والی کمپنی ’ ووڈافون آئڈيا لمیٹڈ ‘ نام سے کام شروع کرے گی۔
آئیڈیا سیلولر نے جاری سہ ماہی مالیاتی حساب کتاب میں کہا کہ ووڈافون انڈیا لمیٹڈ اور ووڈافون موبائل سروسز لمیٹڈ کا آئڈیا میں انضمام کو ٹیلی مواصلات محکمہ کی منظوری مل گئی ہے اور وہ انضمام کے عمل کے آخری مرحلے میں ہے۔
Published: undefined
انضمام کے بعد بننے والی کمپنی ووڈافون آئڈیا لمیٹڈ کے نام سے سروس شروع کرے گی اور وہ 40.8 کروڑ صارفین کے ساتھ ملک کی سب سے بڑی اور دنیا کی دوسری بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہوگی۔ اس نے کہا کہ دونوں کمپنیاں اب انفراسٹرکچر شیئرنگ کے تحت کام کر رہی ہے اور 66 ہزار ٹیلی ٹور پر شیئرنگ کی جا رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صنعتکار مکیش امبانی کی ٹیلی مواصلاتی کمپنی ریلائنس جیو کی سروس شروع ہونے کے بعد شروع ہونے والے سخت مقابلہ کی وجہ سے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کو سخت اقتصادی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز