سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

عالمی سطح پر میڈین موبائل اسپیڈ میں ہندوستان تین پائیدان اوپر چڑھا، عالمی رینکنگ میں یو اے ای نمبر 1

یو اے ای میں گلوبل میڈین موبائل اسپیڈ سب سے زیادہ رہی، جبکہ ماریشس نے 11 رینک کی چھلانگ لگائی ہے، مجموعی گلوبل فکسڈ میڈین اسپیڈ کے لیے بحرین نے رینک میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیا۔

<div class="paragraphs"><p>5 جی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

5 جی، تصویر آئی اے این ایس

 

ریلائنس جیو اور ایئرٹیل کی بدولت 5جی رول آؤٹ کے سبب ہندوستان مئی ماہ میں عالمی سطح پر میڈین موبائل اسپیڈ کے معاملے میں تین پائیدان چڑھ کر اپریل میں 59ویں مقام سے 56ویں مقام پر پہنچ گیا۔ نیٹورک انٹلیجنس اور کنکٹیویٹی اِنسائٹس پرووائیڈر اوکلا کے مطابق ہندوستان میں میڈین موبائل ڈاؤن لوڈ اسپیڈ اپریل میں 36.78 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر مئی میں 39.94 ایم بی پی ایس ہو گئی۔

Published: undefined

حالانکہ میڈین فکسڈ براڈبینڈ اسپیڈ میں ہندوستانی گلوبل رینکنگ میں ایک مقام نیچے آ گیا، اپریل میں 83ویں مقام سے مئی میں 84ویں مقام پر آ گیا۔ فکسڈ میڈین ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں ملک کا پرفارمنس اپریل میں 51.12 ایم بی پی ایس سے معمولی اضافہ کے ساتھ مئی میں 52.53 ایم بی پی ایس ہو گئی۔

Published: undefined

یو اے ای میں گلوبل میڈین موبائل اسپیڈ سب سے زیادہ رہی، جبکہ ماریشس نے 11 رینک کی چھلانگ لگائی۔ مجموعی گلوبل فکسڈ میڈین اسپیڈ کے لیے بحرین نے رینک میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیا۔ عالمی سطح پر 17 مقامات کی چھلانگ لگائی، ساتھ ہی سنگاپور اس مہینے بھی پہلے مقام پر رہا۔

Published: undefined

فروری میں ہندوستان میڈین موبائل اسپیڈ میں عالمی سطح پر 66ویں مقام پر تھا، جبکہ مارچ میں ہندوستان 64ویں مقام پر تھا۔ چپ بنانے والی کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو افسر کرسٹیانو امون نے کہا کہ کوالکام ہندوستان میں لاکھوں باشندوں کی سروس کے لیے ریلائنس جیو کے تعاون سے 5جی فکسڈ وائرلیس ایکسس (ایف ڈبلیو اے) کو چالو کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined