سری نگر: وادی کشمیر میں محکمہ تعلیم کی طرف سے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران طلبا کی تعلیم 'زوم ایپ' کی وساطت سے جاری رکھنے کی پہل نامراد ثابت ہورہی ہے کیونکہ فور جی موبائل انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی کی وجہ سے یہ ایپ لگ بھگ عضو معطل بن کے رہ گیا ہے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے چلتے 'زوم ایپ' پر ویڈیو کانفرنسنگ بڑی مشکل سے ہی ممکن ہو پاتی ہے اور پھر اگر خدا خدا کرکے ویڈیو کانفرنسنگ یا آن لائن کلاس شروع بھی ہو جاتی ہے تو یہ رک رک کر چلتی ہے۔
Published: 20 May 2020, 11:11 PM IST
ادھر بیرون ممالک سے وطن واپس لائے گئے طلبا کا بھی کہنا ہے کہ سست رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات کی وجہ سے انہیں گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ طلبا نے متعلقہ حکام سے ایک بار پھر فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: 20 May 2020, 11:11 PM IST
سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک نویں جماعت کے طالب علم عدنان احمد نے یو این آئی اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: کہ 'سست رفتار موبائل انٹرنیٹ کی وجہ سے زوم ایپ پر آن لائن کلاسز دینا بہت مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ بڑی مشکل سے ممکن ہو پاتی ہے۔ جب ویڈیو کانفرنسنگ شروع ہوتی ہے تو رک رک کر چلتی ہے جس سے ایک بات بھی اچھی طرح سنی نہیں جاتی ہے'۔
Published: 20 May 2020, 11:11 PM IST
انہوں نے کہا کہ میں نے کئی بار اس ایپ کی وساطت سے کلاس لینے کی کوشش کی لیکن ہر وقت بفرنگ آڑے آگئی۔ ایک استاد نے بتایا کہ جب ہم اس ایپ کی وساطت سے طلبا کے ساتھ جڑنے کی کوشش کرتے ہیں تو سست رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات آڑے آجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'جب میں اس ایپ کی وساطت سے طلبا کے ساتھ جڑ کر انہیں کلاس دینے کی کوشش کرتا ہوں تو پہلے رابطہ ہونے میں کافی وقت لگتا ہے اور پھر جب رابطہ ہو بھی جاتا ہے تو بفرنگ کی وجہ سے ہماری بات ان تک اچھی طرح پہنچ نہیں پاتی ہے'۔
Published: 20 May 2020, 11:11 PM IST
ایک طالب علم کا کہنا ہے کہ 'سست رفتار موبائل انٹرنیٹ خدمات کی وجہ سے ہماری یونیورسٹیوں کی ویب سائٹس تک رسائی ہی نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی ہم دوسرے ذرائع سے لیکچرس سن سکتے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ ہم امتحانی فارم و دیگر ضروری مواد ای میل کرکے ارسال کرنے سے بھی قاصر ہیں اگر فور جی موبائل انٹرنیٹ بحال ہوتا تو شاید ہمیں ان مشکلات سے دوچار نہیں ہونا پڑتا۔ طلبا نے متعلقہ حکام سے ایک بار پھر فور جی موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: 20 May 2020, 11:11 PM IST
قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے جموں و کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے لیے عرض گزاروں کی طرف سے اٹھائے گیے معاملات کو دیکھنے کے لئے وزارت امور داخلہ کے سکریٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات صادر کیے۔
Published: 20 May 2020, 11:11 PM IST
جسٹس این وی رامانا نے یہ احکامات صادر کرنے سے قبل کہا تھا کہ 'عدالت کو قومی سلامتی اور بشری حقوق کے درمیان توازن کو یقینی بنانا ہے، ہم یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ یونین ٹریٹری بحرانی صورتحال سے دوچار ہے اور عدالت وبا اور دیگر مشکلات کے متعلق خدشات و تحفطات سے بھی باخبر ہے۔'
Published: 20 May 2020, 11:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 May 2020, 11:11 PM IST