سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے پہلا بین اقوامی ٹیلی گرام انگلینڈ سے انڈیا آیا تھا!

کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے پہلا بین الاقوامی بینا تار کا تار یعنی ٹیلی گرام 1872 میں انگلینڈ سے انڈیا بھیجا گیا تھا؟

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے پہلا بین الاقوامی بغیر تار کا تار یعنی ٹیلی گرام 1872 میں انگلینڈ سے ممبئی بھیجا گیا تھا۔ انگلینڈ کے جنوب مغربی ساحل کے سرے پر کارنوال کا ایک چھوٹا سا گاؤں ہے، پورٹ کنتھو۔ یہ قدیمی زمانے میں جہازرانی کے لئے مقبول تھا اور یہ بندرگاہ اور سمندری ڈکیتوں کا اڈہ ہوا کرتا تھا۔ جب انگلینڈ نے اپنے سامراج کو پھیلایا اور اس نے ترقی کی تو سائنس کی بھی ترقی ہونے لگی۔

Published: undefined

مورس نامی سائنسداں نے 1870 میں مورس کوڈ کی ایجاد کی تھی جو بغیر کسی تار کے آواز کی شعاؤں اور ہوا کے ذریعے اطلاعات کو دور دور تک بھیج سکتا تھا۔ سست سمندری ساحل کا یہ گاؤں بحریہ کے بیڑوں اور فوج کے لئے ٹیلی مواصلات کے علاقہ میں ایک جانا مانا نام بنتا چلا گیا۔ یہاں آج بھی علاقہ کے معروف ٹیلی گراف میوزیم میں انگلینڈ سے ممبئی (جو اس وقت برطانوی سامراج کا حصہ تھا) میں کامیابی کے ساتھ مورس کوڈ کی مدد سے بے تار کا تار بھیجے جانے کی تفصیل موجود ہے۔

Published: undefined

پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے دوران لگاتار بمباری کے درمیان بھی خفیہ اطلاعات کے تبادلہ میں یہ چھوٹا سا گاؤں ایک اہم کردار ادا کرتا رہا۔ جرمنی کی وسیع ترین نازی فوج کی یورپ میں مچائی جا رہی تباہی کو روکنے میں اس گاؤں نے خوب مدد کی۔ یہ یورپ اور ہندوستانی افواج سے مسلسل مکالمہ کرتا رہا اور اس کے جانباز بحریہ کے فوجیوں نے دشمن کے کیبل توڑ کر اس کے کمیونی کیشن کو تباہ کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined